جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا نیٹو اجلاس میں ترکی صدر نے امریکی صدر کے ہاتھ کا...

کیا نیٹو اجلاس میں ترکی صدر نے امریکی صدر کے ہاتھ کا لیا بوسہ؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر نیٹو اجلاس کے حوالے سے ترکی صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ نیٹو اجلاس میں ایردوان نے جو بائیڈن کے قدموں میں جھک کر ان کے ہاتھوں کا بوسہ لیا ہے۔

نیٹو اجلاس میں ہوئی ترکی صدر اور امریکی صدر کی ملاقات کی وائرل تصویر کا اسکرین شارٹ
نیٹو اجلاس میں ہوئی ترکی صدر اور امریکی صدر کی ملاقات کی وائرل تصویر کا اسکرین شارٹ

بلجئم کے شہر برسلز میں نیٹو سربراہان اجلاس کے دوران ہوئی ملاقات کے حوالے سے ان دنوں فیس بک اور ٹویٹر پر امریکی صدر جو بائیڈن اور ترکی صدر ایردوان کا خوب چرچہ ہو رہا ہے۔ ایک تصویر میں ایردوان جو بائیڈن کے ہاتھ چومتے ہوئے نظر آر ہے ہیں۔ یوزرس کا دعویٰ ہے کہ یہودی حکومتوں کو دھمکی دینے والے ترکی صدر نے نیٹو اجلاس میں امریکی صدر کے قدموں میں گرکر ان کے ہاتھ کا بوسہ لیا۔ اس تصویر کو پچھلے کئی دنوں سے مختلف دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے ترکی صدر اور امریکی صدر کی تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے سات دنوں میں 384 فیس بک یوزرس تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Fact Check/ Verification

وائرل تصویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر 14 اور15 جون 2021 کی خبروں کے لنک فراہم ہوئے، جن کے عنوان مختلف تھے۔ اسکرین ویڈیو درج ذیل میں موجود ہے۔

پھر ہم نے نیٹو اجلاس سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائس آف امریکہ اردو پر ہوبہو وائرل تصویر کے ساتھ شائع شدہ 15 جون 2021 کی ایک خبر ملی۔ تصویر کے کیپشن میں “نیٹو سربراہان اجلاس کے موقع پر صدر بائیڈن ترک ہم منصب سے ملاقات کر رہے ہیں” لکھا ہوا تھا۔ پوری خبر میں کہیں بھی جوبائیڈن کے ہاتھ پر بوسہ دینے والی بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں وائرل تصویر کا اصل نسخہ اے پی امیجز کی ویب سائٹ پر ملا۔ ویب سائٹ کے مطابق بلجئم میں ہورہے نیٹو اجلاس کے دوران ترکی صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر جوبائیڈن سے فسٹ بمپنگ(مٹھی سے مٹھی ملانا) کرتے ہوئے ملاقات کی۔ بتادوں کہ اس اجلاس میں 30 سے زائد ممالک کے لیڈران شامل ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے فرانس کے صدر میکرون کے ساتھ بے رُخُی اختیار نہیں کی

سرچ کے دوران ہمیں ٹی آر ٹی ورلڈ نامی آفیشل یوٹیوب چینل پر وائرل تصویر سے متعلق ایک ویڈیو ملا۔ جسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہم نے دھیمی رفتار میں دیکھا تو پتاچلا کہ ترکی صدر کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس دوران جو بائیڈن آتے ہیں تو ان کے احترام میں ایردوان نے کرسی سے اٹھتے ہوئے مٹھی سے مٹھی ملا کر ان کا خیر مقدم کیا۔ اسی دوران کے ایک فریم کو سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ درج ذیل میں دھیمی رفتار والا ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر کو توڑ مروڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔ بلجئم کے شہر برسلز میں نیٹو اجلاس کے دوران ترکی صدر ایردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن نے آپس میں مٹھی سے مٹھی ملا کر ملاقات کی تھی۔ جوبائیڈن کے ہاتھ کا بوسہ لینے کی خبر فرضی ہے۔

Result: Misleading

Our Source

VOA Urdu

AP Images

TR World News

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular