جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکیا یہ حریت لیڈر سید گیلانی کی جوانی کی تصویر ہے؟

کیا یہ حریت لیڈر سید گیلانی کی جوانی کی تصویر ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر پولس اہلکاروں کے درمیان کھڑے شخص کی ایک تصویر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ حریت لیڈر مرحوم سید گیلانی کی جوانی کی تصویر ہے۔

 سید گیلانی کی جوانی کی تصویر والا وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
سید گیلانی کی جوانی کی تصویر والے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

جموں کشمیر کے حریت لیڈر سید شاہ گیلانی 92 سال کی عمر میں 1 ستمبر 2021 کی رات سری نگر کے حیدر پورہ علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ میں انتقال کرگئے۔ وہیں ان دنوں مرحوم سید شاہ گیلانی کے نام سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر سید گیلانی کے جوانی کی ہے۔ درج ذیل میں یک بعد دیگرے پوسٹ موجود ہے۔

وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “سید گیلانی کی جوانی کی تصویر” سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر محض پچھلے 7 دنوں میں 1,191 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Fact Check/ Verification

سید گیلانی کی جوانی کی تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے وائرل تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں گوگل کروم کے اسکرین پر “سردار عطاء اللہ مینگل” لکھا ہوا نظر آیا اور وائرل تصویر کے ساتھ کئی لنک فراہم ہوئے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں حسین حقانی نامی آفیشل ہینڈل پر وائرل تصویر ملی۔ تصویر کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق تصویر میں نظر آرہا شخص بلوچستان کے لیڈر سردار عطاء اللہ مینگل ہیں۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں بی بی سی اردو اور جیو اردو پر سردار عطاء اللہ مینگل کے سلسلے میں تفصیلی جانکاری ملی۔ رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے معروف سیاست داں سردار عطاءاللہ مینگل کراچی میں انتقال کر گئے۔ بتادوں کہ سردار عطااللہ بلوچستان کے پہلے وزیرِ اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصویر حریت لیڈر سید گیلانی کی جوانی کی تصویر نہیں ہے، بلکہ یہ تصویر بلوچستان کے مرحوم لیڈر سردار عطاء اللہ مینگل کی ہے۔

Result: False

Our Sources

Twitter

BBCUrdu

GeoUrdu

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular