جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact Checkکرناٹک حجاب معاملے پر جاپان میں ایک پاکستانی نے نہیں پکڑا بھارتی...

کرناٹک حجاب معاملے پر جاپان میں ایک پاکستانی نے نہیں پکڑا بھارتی سفیر کا گریباں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو کرناٹک حجاب معاملے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ جاپان میں ایک پاکستانی نے مودی کی ظالمانہ پالیسی اور حجاب کے خلاف بنائے جانے والے قانون کی وجہ سے بھارتی سفیر کا گریباں پکڑ لیا۔

کرناٹک حجاب معاملے پر جاپان میں ایک پاکستانی نے نہیں پکڑا بھارتی سفیر کا گریباں
Courtesy:Twitter@Ch_Ali91

کرناٹک کا حجاب معاملہ لگاتار طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس کو لے کر سوشل میڈیا پر لوگ کافی سرگرم ہیں اور طرح طرح کی تصاویر اور ویڈیوز کو حجاب معاملے سے جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں کافی شیئر کی جا رہی ہے، جس میں کچھ لوگ آپس میں الجھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور پولس بیچ بچاؤ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اس ویڈیو سے متعلق صارف دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ ایک پاکستانی ہے جس نے مودی کی طالمانہ پالیسی و حجاب کے خلاف قانون پر بھارتی سفیر کا گریباں پکڑ لیا۔

اس ویڈیو کو فیس بک، ٹویٹر و یوٹیوب پر بھی شیئر کیا گیا ہے، جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/Verification

حجاب کے خلاف قانون پر پاکستانی شخص کے بھارتی سفیر کا گریباں پکڑے جانے کے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے کچھ کیورڈ کی مدد سے گوگل سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ٹانگی پی ٹی آئی نامی فیس بک ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو کے ساتھ 13 اگست 2019 میں شیئر کی گئی ایک پوسٹ ملی۔ اس پوسٹ میں ویڈیو کے کیپشن میں”جاپان!!! بھارتی ایمبیسی کے سامنا جھگڑا،۔۔۔۔۔۔بھارتی نائب صدر کی پٹائی” لکھا ہے۔

یہاں سے ہمیں ایک سراغ ملا کہ ویڈیو پرانی ہے۔ پھر ہم نے بھارتی سفیر کا گریباں پکڑے جانے والی ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ کو ین ڈیکس ٹول کی مدد سے سرچ کیا۔ جہاں ہمیں شہزاد احمد و ڈیلی وائرل پنجابی نامی یوٹیوب چینل پر 2018 میں اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو ملے۔ شہزاد احمد نامی یوٹیوب چینل پر ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات میں واضح کیا گیا ہے کہ “ملک نور اعوان نامی ایک پاکستانی نے جاپان میں 5 فروری 2018 کو کشمیر ڈے کے موقع پر بھارتی سفیر کا گریباں پکڑ لیا”۔

Courtesy:Youtube/
Shahzad Ahmed

یہاں سے ہمیں اس پاکستان شخص کا نام معلوم چلا جس نے بھارتی سفیر کا گریباں پکڑا تھا۔ پھر ہم نے ان کے نام کے ساتھ کچھ مزید اردو کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو کے کیفریم کے ساتھ روزنامہ پاکستان پر شائع ایک خبر ملی۔ جس میں اس واقعے کی پوری تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 5 فروری 2018 کو دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا تھا، اس موقعے پر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں نے مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالی تھیں۔

Courtesy:DailyPakistan

اسی سلسلے میں جاپان میں بھی بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کیا گیا۔ اسی موقع پر مسلم لیگ ن، جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے ایک بھارتی سفیر کا گریباں پکڑ لیا۔ اب مذکورہ رپورٹس سے واضح ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور حالیہ حجاب معاملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ 2018 میں کشمیر ڈے کے موقع پر ہوئے واقعے کی ویڈیو کو حالیہ حجاب معاملے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔ اس معاملے کو لے کر جاپان میں کسی پاکستانی کے بھارتی سفیر کا گریباں پکڑے جانے کی کوئی خبر فی الحال نہیں ہے۔

Result: Misleading Content/Partly false

Our Sources

Facebook:https://www.facebook.com/100044406379342/videos/970150989983143/

YouTube:https://youtu.be/EPR5z75vhxY

DailyPakistan:https://dailypakistan.com.pk/06-Feb-2018/726882


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular