Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ہندوستان کا قومی ترانہ وندے ماترم پڑھتے ہوئے لڑکھڑاتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ شخص مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ایم ایل اے رامیشور شرما ہے جو ہر گھر میں ترنگا مہم کے دوران قومی ترانہ گاتے ہوئے لڑکھڑا گئے۔ ویڈیو میں موجود شخص قومی ترانہ اس طرح گا رہا ہے، “وندے ماترم سندے ماترم۔۔۔”۔
Fact Check
وائرل ویڈیو میں نیوز تک یوٹیوب چینل کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نے اس ویڈیو کو نیوز تک کے یوٹیوب چینل پر کچھ کیورڈ کی مدد سے سرچ کیا۔ چینل پر ہمیں 3 جنوری 2019 کو اپلوڈ کی گئی تین منٹ کی ویڈیو ملی، جس میں وائرل ویڈیو کا حصہ شروع میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نیوز تک (آج تک) کا ایک رپورٹر بی جے پی لیڈروں سے وندے ماترم سنانے کے لئے کہتا ہے۔ لیکن کوئی بھی قومی ترانہ ٹھیک سے نہیں گا پا تا ہے۔
یہاں یہ واضح ہو تا ہے کہ وائرل ویڈیو تین سال پرانی ہے اور اس کا حالیہ دنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دراصل اس وقت کے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ہر مہینے کی ایک تاریخ کو وندے ماترم گانے کی روایت کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ رواج شیوراج سنگھ چوہان نے شروع کیا تھا۔
اسی وجہ سے مدھیہ پردیش کی اس وقت کی اپوزیشن پارٹی بی جے پی نے بھوپال میں کانگریس حکومت کے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی تھی۔ لیکن جب بی جے پی لیڈروں کو وندے ماترم گانے کو کہا گیا تو وہ اس میں ناکام رہے۔ وائرل ویڈیو اسی کا حصہ ہے۔
وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بھوپال کے حضور ودھان سبھا سے بی جے پی ایم ایل اے رامیشور شرما ہے۔ انہوں نے خود بھی 2 جنوری 2019 کو آج تک کو دیئے گئے اس انٹرویو کا دوسرا حصہ ٹویٹ کیا تھا۔ اس حصے میں رامیشور شرما کانگریس حکومت کی طرف سے وندے ماترم کے حوالے سے دیئے گئے فیصلے کی سخت تنقید کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مجموعی طور پر یہاں یہ نتیجہ اخذ کیا جاتا ہے کہ وائرل ویڈیو میں بی جے پی ایم ایل اے رامیشور شرما وندے ماترم سنا رہے ہیں، لیکن ان کے ویڈیو کا ترنگا مہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو تین سال سے زیادہ پرانی ہے۔ بی جے پی نے کچھ دن پہلے ہی ‘ہر گھر ترنگا‘ مہم شروع کی ہے۔
Result: Partly False
اگر آپ کو یہ فیکٹ چیک پسند آیا ہے اور اس طرح کے مزید فیکٹ چیک پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.