جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا پاکستان نے 75 روپے کے نوٹ سے 'رزق حلال عین عبادت...

کیا پاکستان نے 75 روپے کے نوٹ سے ‘رزق حلال عین عبادت ہے’ عبارت ہٹادی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، ٹویٹر کے علاوہ یوٹیوب پر پاکستان کے 75 روپے نوٹ کی تصویر خوب گردش کررہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ پاکستانی حکوت نے نئے نوٹ سے “رزق حلال عین عبادت ہے” عبارت ہٹادی ہے۔ ایک فیس بُک صارف نے نوٹ کی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “75 روپے والے نئے نوٹ پر “رزق حلال عین عبادت ہے” والی عبارت غائب۔ شائد اسٹیٹ بینک کو پتہ لگ گیا ہے اب پاکستان میں حلال کمانا بہت مشکل ہے۔ لوگوں کو بلاوجہ گناہ گار نہیں بنانا چاہئے”۔

پاکستان نے 75 روپے کے نوٹ سے "رزق حلال عین عبادت ہے" والی عبارت نہیں ہٹائی گئی ہے

ٹویٹر اور یوٹیوب پر وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact check/ Verification

پاکستان نے 75 روپے کے نوٹ سے ‘رزق حلال عین عبادت ہے’ عبارت ہٹادی ہے۔ اس دعویٰ کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے سب سے پہلے ہم نے اسٹیت بینک آف پاکستان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں 75 روپے کے نوٹ سے متعلق 30 ستمبر 2022 کا ایک ٹویٹ ملا۔

ٹویٹ کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق75 روپے کا نیا نوٹ پاکستان کی عام عوام کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے تمام دفاتر و کمرشیل بینک کی سبھی شاخوں میں مہیا کروایا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس کا استعمال پاکستان میں کسی بھی طرح کے لین دین میں کیا جاسکتا ہے۔ ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ہے جس میں یہی باتیں لکھی ہوئی ہیں اور اس ویڈیو میں حصولِ رزقِ حلال عین عبادت ہے، یہ عبارت بھی ذرا غور کرنے پر واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

مذید تحقیقات کرتے ہوئے ہم نے بینک دولت پاکستان کی ویب سائٹ پر 75 روپے کے وائرل نوٹ سے متعلق کیوڑد سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ایک پی ڈی ایف فراہم ہوا۔ جس میں ان نکات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے ذریعے اصل نوٹ کی پہچان کی جاسکتی ہے۔ ہم نے 75 روپے کے نوٹ کی تصویر کو غور سے دیکھا تو ہمیں نوٹ کے دوسرے حصے میں دائیں سے نیچے کی جانب ایک سفید گول دائرے میں “حصول رزق حلال عین عبادت ہے” لکھا ہوا نظر آیا۔ آپ نمبر 11 کے نشاندہی کو بھی دیکھ کر مذکورہ جملہ پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: sbp.org.pk
اصل تصویر کو نشاندہی کے لئے لال دائرے اور ایرو لگایا گیا ہے۔

بتادوں کہ یادگاری نوٹ پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں آپ ایسو سی ایٹ پریس آف پاکستان کی ویب سائٹ دی گئی معلومات پڑھ سکتے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ 75 روپے کے نوٹ سے متعلق کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے 75 روپے کے نئے نوٹ سے “حصول رزق حلال عین عبادت ہے” عبارت ہٹائی نہیں گئی ہے۔

Result: False

Our Sources

Tweet post by @StateBank_Pak on 30 Sep 2022
Gote a PDF State bank of Pakistan

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular