پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact Checkعمران خان کے حمایتیوں نے پاکستان سے متعلق مودی کی پرانی ویڈیو...

عمران خان کے حمایتیوں نے پاکستان سے متعلق مودی کی پرانی ویڈیو شیئر کر کیا گمراہ کن دعویٰ، جانیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ان دنوں سوشل میڈیو پر عمران خان کے حمایتیوں کی جانب سے پاکستان سے متعلق وزیر اعظم مودی کی پرانی ویڈیو خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنائی پڑ رہے ہیں کہ”ہم نے پاکستان کی ساری ہیکڑی نکال دی، اسے کٹورا لے کر دنیا بھر میں گھومنے کے لئے میں نے مجبور کر دیا”۔ اس ویڈیو کو صارفین پاکستان کی موجودہ حکومت سے جوڑ کر شیئر کر رہے ہیں۔ صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد مودی نے یہ بیان دیا ہے۔

ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کے کیپشن میں لکھ رہے ہیں کہ “‏رجیم چینج کے سہولت کاروں سنو انڈیا کا مودی پاکستان کے بارے میں کیا کہہ رہا ہے؟ اگر غیرت نام کی کوئی چیز تم میں نہیں تو شرم تو کرو۔ پاکستان کے لوگوں: اس لئے اپنے اس ملک کو بچانے کا واحد راستہ عمران خان کے سنگ حقیقی آزادی ہے”۔

عمران خان کے حمایتیوں نے پاکستان سے متعلق مودی کی پرانی ویڈیو شیئر کر کیا گمراہ کن دعویٰ، جانیں پوری حقیقت
Courtesy: FB/Siraj larr

اس ویڈیو کو سابق وزیر ریلوے، رکن سینیٹ اور پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر اعظم خان سواتی نے بھی 11 جنوری کو ٹویٹر پر شیئر کیا تھا۔

Fact Check/Verification

عمران خان کے حمایتیوں کی جانب سے شیئر کی گئے وزیراعظم مودی کی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے وائرل ویڈیو کو کیفرم میں تقسیم کیا اور اسے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی اکونومک ٹائمس کے یوٹیوب چینل پر 21 اپریل 2019 کو اپلوڈ کی گئی ویڈیو ملی۔ جس کے 2:09 منٹ پر وائرل کلپ دیکھی جا سکتی ہے۔

Courtesy: Youtube/ The Economic Times

انڈیا ٹوڈے پر بھی 21 اپریل 2019 کو ہی اسی تقریب سے متعلق شائع ایک رپورٹ ملی۔ جس میں لکھا ہے کہ وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی دھمکیوں سے ڈرنا بند کر دیا ہے۔ اگر ان کے پاس نیوکلیئر طاقت ہے تو ہم نے بھی اسے دیوالی کے لئے نہیں بچا رکھا ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں اسی موقع پر دی گئی وزیر اعظم نریندر مودی کی پورے بیان کی ویڈیو بھارتی جنتا پارٹی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی موصول ہوئی۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “وزیراعظم مودی کا بارمیر، راجستھان میں پبلک میٹنگ میں خطاب”۔ 50 منٹ 52 سیکنڈ لمبی اس ویڈیو کے 34:32 منٹ پر مودی کے وائرل کلپ والے بیان کو سنا جا سکتا ہے۔ یہ بیان مودی نے 2019 میں چل رہے الیکنٓشن کی مہم کے دوران دیا تھا۔ اس میں وہ پاکستان کی طرف سے دی گئی نیوکلیئر دھمکی پر دئے گئے جواب کا ذکر کر رہے ہیں۔

Couretsy:YouTube/ BJP

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں واضح ہوتا ہے کہ عمران خان کے حمایتی پاکستان سے متعلق مودی کی پرانی ویڈیو کا استعمال موجودہ حکومت کو نشانہ بنانے کے لئے کر رہے ہیں جبکہ یہ ویڈیو 21 اپریل 2019 کی ہی ہے اور اس وقت پاکستان پر عمران خان کی ہی حکومت تھی۔

Result: False

Our Sources
Video report published by The Economic Times on 21 April 2019
Report published by India Today on 21 April 2019

Video uploaded BJP YouTube Channel on 21 April 2019

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular