جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کی...

Fact Check: لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کہاں کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کے بعد لبنان کے جوابی حملے کا منظر۔
Fact
لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں، بلکہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں کپڑوں کے بازار میں لگی آگ کی ہے۔

گزشتہ دنوں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد لبنان نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں عمارتوں میں بھیانک آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے یہ ویڈیو لبنان کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے حالیہ جوابی حملے کی ہے۔

یہ ویڈیو لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Facebook/ 30Asma

Fact check / Verification

لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈِیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں متعدد نیوز ویب سائٹس کے لنک فراہم ہوئیں۔ دی گارجئن اور فسٹ پوسٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر رواں ماہ کی 4 تاریخ کو اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملی۔ جسے ان دنوں لبنان کے اسرئیل پر حملے کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ دی گارجین کے مطابق یہ ویڈیو بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں موجود ایک کپڑا مارکیٹ میں لگی آگ کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ The Guardian

اس کے علاوہ ہمیں ایسوسی ایٹ پریس کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ویڈیو کے کئی فریم کے ساتھ شائع 4 اپریل 2023 کی رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق ڈھاکہ کے مشہور بنگا بازار میں رواں ماہ کی 4 تاریخ کو صبح کے 6 بجکر 10 منٹ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فائر فائٹر کے 47 یونٹس کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ 7 اپریل 2023 کو شائع شدہ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق اس حادثے میں 5000 دکانیں خاکستر ہو گئیں تھیں۔ بنگا بازار ایک ہول سیل کپڑوں کی مارکیٹ ہے۔

Courtesy: AP News

اس حوالے سے دیگر نیوز ویب سائٹ نے بھی وائرل ویڈیو کو ڈھاکہ کے بنگا بازار میں لگی آگ کا بتاکر خبریں شائع کیں ہیں۔ رپورٹس یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ اب یہ واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو کا لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے سے تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ کے اندر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی اس تصویر کی کیا ہے حقیقت؟

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ لبنان کے اسرائیل پر حالیہ حملے کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو دراصل بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کے کپڑے مارکیٹ میں لگی بھیانک آتشزدگی کی ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by The Guardian, Firstpost and APNews on 04 April 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular