جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا شہباز شریف اور مریم نواز کی کلپ کپل شرما...

Fact Check: کیا شہباز شریف اور مریم نواز کی کلپ کپل شرما شو میں دکھائی گئی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ان دنوں کپل شرما شو کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں اداکار اکشے کمار، ارشد وارثی، اداکارہ جیکلین اور کریتی سینن ایک ٹی وی اسکرین کو دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جس میں پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز بولتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ انڈیا کے کپل شرما کے شو میں شہباز شریف کی ویڈیو دکھائی جارہی ہے۔

کپل شرما شو میں شہباز شریف اور مریم نواز کی چلائے جانے والی یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے
Courtesy: X @sency_queen

Fact

ہم نے ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کے ساتھ چند کیورڈ سرچ کئے۔ جہاں ہمیں کپل شرما شو کی ہوبہو ویڈیو 20 فروری 2023 کو سونی انٹر ٹینمنٹ ٹیلیویژن انڈیا نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ ملی۔ پورے شو کو غور سے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ تمام اداکار اسکرین پر خود کے پوسٹ پر کئے گئے صارفین کے مزاحیہ کمنٹس کو پڑھ کر قہقہا لگا رہے ہیں۔ پورے ویڈیو میں کہیں بھی شہباز شریف یا مریم نواز کی ویڈیو دیکھنے کو نہیں ملی۔

اس ویڈیو کو 15 مارچ 2022 کو کپل شرما نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کیا تھا۔ یہ سبھی اداکار فلم بچن پانڈے کے پروموشن کے لئے شو میں پہنچے تھے۔ اکشے کمار کی فلم “بچن پانڈے” کے پرموشن کے حوالے سے پوری خبر یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔

Courtesy: YouTube/ SET India

مزید سرچ کے دوران ہمیں پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کی ہوبہو ویڈیو ڈان نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جسے 5 جون 2022 کو شیئر کیا گیا تھا۔ مذکورہ سبھی تحقیقات سے واضح ہو گیا کہ وائرل ویڈیو ترمیم شدہ ہے۔

Courtesy: YouTube/ Dawn News

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کپل شرما شو میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز والی کلپ کو ترمیم کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Altered Video

Sources
Video published by SET India and Kapil Sharma on 20 Feb 2023/ 15 Mar 2022
Report published by Times Of India on 9 March 2022
Video published by Dawn News on 5 Jun 2022


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular