جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckCrimeFact Check: داعش کی جانب سے روس کو قتل عام کی دھمکی...

Fact Check: داعش کی جانب سے روس کو قتل عام کی دھمکی دیئے جانے کی یہ ویڈیو تقریباً 8 برس پرانی ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
داعشن نے ایک نئی ویڈیو جاری کرکے تمام روسیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
Fact
روس کو قتل عام کی دھمکی دیئے جانے کی یہ ویڈیو تقریباً 8 برس پرانی اور چیچنیا کے داعش کی حمایتی ایک نوجوان گروپ کی ہے۔

گزشتہ دنوں روس کے ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں فائرنگ کی گئی، جس میں درجنوں افراد کی اموات ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حملے کی ذمہ داری داعش نے لی ہے۔ اب اسی واقعے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو آر ٹی ای اردو نامی ایک ایکس ہینڈل نے شیئر کی ہے۔ جس میں کچھ نوجوان دھمکیوں کے انداز میں بولتے نظر آرہے ہیں اور اس کے پیچھے داعش کا پرچم بھی نظر آرہا ہے۔

صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “داعش نے ایک نئی ویڈیو شائع کی ہے جس میں روس کی خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے اور تمام روسیوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے”۔

روس کو قتل عام کی دھمکی دیئے جانے کی یہ ویڈیو تقریباً 8 سال پرانی ہے۔
Courtesy: X @RTE Urdu
Courtesy: Facebook/ Sohail Kapur

Fact Check/ Verification

داعش کی جانب سے روس کو قتل عام کی دھمکی دیئے جانے والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انفو ریزسٹ نامی ویب سائٹ پر روسی زبان میں مذکورہ ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ شائع 28 دسمبر 2016 کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے عنوان کے مطابق یہ ویڈیو روس کے گروزنی میں پولس پر حملہ کرنے والے داعش کے عسکریت پسندوں کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو پیغام کی ہے۔

Courtesy: Inforesist

وائرل ویڈیو کے حوالے سے انگلش زبان میں دی سن اور ڈیلی میل پر شائع خبریں بھی موصول ہوئیں۔ 28 دسمبر 2016 کی ان رپورٹس میں وائرل کلپ دکھائی گئی ہے، جس میں چیچنیا کے شہر گروزنی میں ایک کراس روڈ پر ایک کار افسر کو ٹکر مارتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ آئی ایس آئی ایس کی اس ویڈیو کلپ میں گروزنی حملے میں ملوث لوگ نظر آرہے ہیں۔ 18 دسمبر 2016 کو ہونے والی جھڑپ کے دوران سات دہشت گرد مارے گئے تھے اور چار پکڑے گئے تھے۔

Courtesy: The Sun

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ داعش کی جانب سے روس کو قتل عام کی دھمکی دیئے جانے کی یہ ویڈیو تقریباً 8 برس پرانی ہے اور چیچنیا کے گروزنی میں ہوئے حملے میں ملوث آئی ایس آئی کے حامی ایک گروپ کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔

Result: Missing Context

Sources
Reports published by Inforesist, The Sun and Daily Mail on 28/Dec/2016

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular