Authors
Claim
جاپان کے جنوب میں آئے حالیہ زلزلے کی ویڈیوز۔
Fact
جاپان میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کی جا رہی تینوں ویڈیوز پرانی اور مختلف ممالک کی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں 8 اگست کو زبردست زلزلہ آیا، جس کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی، سونامی کی بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اب اسی حادثے سے منسوب کرکے کئی ویڈیوز شیئر کئے جا رہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز جاپان میں آئے حالیہ زلزلے کی ہیں۔ جاپان زلزلے کا بتاکر شیئر کی جا رہی تین مختلف ویڈیوز کی تحقیقات درج ذیل میں آپ پڑھ سکتے ہیں۔
صارفین نے تین مختلف ویڈیوز کے کیپشن میں لکھا ہے “جاپان کے جنوب میں آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے”۔
آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
جاپان میں آئے حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کی گئی پہلی ویڈیو، جس میں چند طلباء اور استاذ اسمارٹ کلاس روم میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے چند منٹ میں سب شدید زلزلے کے باعث اپنے اپنے ٹیبل کے نیچے چھپ جاتے ہیں۔ ہم نے جب اس ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو یہی ویڈیو اینکریج اسکول ڈسٹرکٹ نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔
جسے 4 دسمبر 2018 کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ 30 نومبر 2018 کی ہے اور یہ امریکی ریاست الاسکا میں موجود اینکریج اسکول ڈسٹرکٹ کے کلاس روم کے اندرونی حصے کا منظر ہے۔ اس حوالے سے رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھیں۔
Video 1
دوسری ویڈیو جس میں سرخ رنگ کی بلند عمارت جھکی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ہم نے جب اس ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا تو ہمیں رواں برس کے اپریل ماہ میں شائع ہونے والی سی این این، دی گارجین اور سین سئی نیوز پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو تائیوان میں آئے زلزلے کا بتایا گیا ہے۔
Video 2
تیسری ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے جب گوگل ریورس امیج سرچ کیا، تو اس دوران ہمیں سی این این نیوز، میرر یو کے اور اے این این نامی یوٹیوب چینل پر رواں سال کے جنوری ماہ میں اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ ان رپورٹس میں ویڈیو کو جاپان میں 1 جنوری 2024 کو آئے زلزلے کا بتایا گیا ہے۔
Video 3
Conclusion
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوگیا کہ وائرل ہونے والی تمام ویڈیوز پرانی ہیں اور یہ جاپان و دیگر ممالک کی بھی ہیں۔ 8 اگست کو آئے جاپان زلزلے سے اسکا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Result: False
Sources
Video published by YouTube Channel Anchorage School District on 04/ Dec/ 2018
Reports published by Anchorage Daily News and ABC World News on 05,06/ Dec/ 2018
Reports published by The Guardian and CNN News on Apr 2024
Facebook post by Cincai News on Apr 2024
Reports published by CNN News, Mirror UK on 01/Jan/2024
Video published by YouTube Channel ANNnewsCH on 01/Jan/2024
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔