جمعرات, ستمبر 26, 2024
جمعرات, ستمبر 26, 2024

ہومFact CheckFact Check: مختلف پرانی تصاویر کو سنجوان ملیٹری کیمپ میں مارے گئے...

Fact Check: مختلف پرانی تصاویر کو سنجوان ملیٹری کیمپ میں مارے گئے بھاتی فوجی جوانوں کا بتاکر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ تصاویر جموں کشمیر کے سنجوان ملیٹری کیمپ پر دہشت گردانہ حملے میں 36 انفنٹری بریگیڈ کے 12 بھارتی فوجی جوانوں کی ہلاکت کی ہے۔
Fact
سبھی تصاویر پرانی ہیں اور سنجوان ملیٹری کیمپ پر حملے کی خبر بھی فرضی ہے۔

سوشل میڈیا پر تین مختلف فوجی جوانوں کی تصاویر شیئر کی جارہی ہے۔ پہلی جس میں فوجی جوانوں کی لاشیں نظر آرہی ہیں، دوسری جس میں جوان اسٹریچر پکڑے ہیں، تیسری جس میں تین جوانوں کو ہتھیاروں سے لیس دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ جموں کشمیر کے سنجوان ملیٹری کیمپ پر دہشت گردوں نے 36 انفنٹری بریگیڈ کے 12 بھارتی فوجی جوانوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 پرانی تصاویر کو سنجوان ملیٹری کیمپ میں دہشتگردانہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی جوانوں کے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
Courtesy: X@RukhsarJamil2

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

جموں کشمیر کے سنجوان ملیٹری کیمپ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 12 بھارتی فوجی جوانوں کو ہلاک کئے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی تصاویر کو ہم نے ایک ایک کرکے ریورس امیج سرچ کیا۔ پہلی تصویر ہمیں 2015 اور 2016 میں شائع ہونے والی انڈیا ٹوڈے و ٹائمس آف آسام کی نیوز ویب سائٹس پر موصول ہوئی۔ ان رپورٹس میں تصویر کے حوالے سے لکھا ہے کہ آسام رائفلز کے سات جوانوں کی لاشیں ہیں، جو ناگا عسکریت پسندوں کی جانب سے کئے گئے حملے میں مارے گئے تھے۔

Courtesy: India Today

دوسری اور تیسری تصویر ہمیں 2017 اور 2018 میں شائع ہونے والی ترکی نیوز ایجنسی انادولو کی ویب سائٹ پر موصول ہوئیں۔ جس میں ان تصاویر کو فائل فوٹو کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ لہٰذا یہاں یہ واضح ہوچکا کہ تینوں تصاویر کا حالیہ سنجوان واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

کیا واقعی جموں کشمیر کے سنجوان میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے 12 بھارتی فوجی جوان؟

مزید تحقیقات کے لئے گوگل پر “ٹیرر اٹیک اِن سنجوان، جموں کشمیر، 12 ڈائیڈ” انگلش میں کیورڈ تلاشا۔ جہاں ہمیں سرکاری و غیر سرکاری مختلف نیوز ویب سائٹس پر سنجوان واقعے سے متعلق رپورٹس موصول ہوئیں۔ خبروں میں فوجی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ جموں کشمیر کے سنجوان ملیٹری کیمپ میں 2 ستمبر 2024 کو 36 انفرنٹری بریگیڈ کے ایک فوجی جوان کی موت ہوگئی تھی، جس کی تحقیقات جاری ہے۔ یہ معاملہ دہشت گردی حملے کا نہیں ہے۔

اس کے علاوہ فوجی حکام نے سنجوان ملیٹری کیمپ پر دہشت گردانہ حملےکی ​​اطلاعات کو مسترد بھی کر دیا ہے۔ ان رپورٹس میں کہیں بھی سنجوان میں 12 بھارتی جوانوں کے ہلاکت کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹس یہاں، یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں پڑھیں۔

Courtesy: India Today

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے طیارے مگ-29 کے حادثے کی ویڈیو کو پاکستانی صارفین فرضی دعوے کے ساتھ کررہے ہیں شیئر

Conclusion

لہٰذا آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہو اکہ جموں کشمیر کے سنجوان ملیٹری کیمپ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 12 بھارتی فوجی جوانوں کو ہلاک کئے جانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور اس کے ساتھ شیئر کی جارہی فوجی جوانوں کی تصاویر پرانی اور مختلف واقعات کی ہیں۔

Result: False

Sources
Reports published by India Today, Anadolu Agency on 2015,2017, 2018
Reports published by Akashwani, ANI, Greater Kashmir, India Today and Deccon Herald on 02 Sep 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular