جمعہ, دسمبر 20, 2024
جمعہ, دسمبر 20, 2024

HomeFact CheckFact Check:اے آئی ایم آئی ایم کی ریلی کی نہیں بلکہ ٹیم...

Fact Check:اے آئی ایم آئی ایم کی ریلی کی نہیں بلکہ ٹیم انڈیا کی ‘وجے پریڈ’ کی ہے یہ وائرل ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
لاکھوں مسلمان اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل کی ریلی میں پہنچے ممبئی کے مرین ڈرائیو۔
Fact
ویڈیو 4 جولائی کو مرین ڈرائیو پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی وجے پریڈ کا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں سڑک پر لاتعداد لوگ نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر آئی ایم آئی ایم امتیاز جلیل کے آئین ریلی میں شرکت کرنے والی بھیڑ کی ہے۔ دراصل سابق ممبر پارلیمنٹ امتیاز جلیل و اے آئی ایم آئی ایم کے کئی رہنماؤں نے حالیہ دنوں چھترپتی سمبھاجی نگر سے ممبئی تک مظاہرے کی شکل میں ایک ریلی نکالی تھی۔ جس میں بی جے پی رہنما نتیش رانے اور سنت رامگیری مہاراج کا پیغمر اسلامؐ کی شان میں دیئے گئے متنازعہ بیانات کے خلاف کاروائی کی مانگ کی گئی تھی۔

ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “ممبئی میں لاکھوں مسلمانوں کے زبردست مظاہرے جاری۔ بھارت میں ایک ہندو پجاری کی طرف سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کے جواب میں ہندو پجاری کو گرفتار کرکے سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے”۔

 لاکھوں مسلمان اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل کی ریلی میں پہنچے ممبئی کے مرین ڈرائیو۔
Courtesy: Facebook/AnwarBadar85

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر تلاش کیا تو ہمیں 4 جولائی 2024 کو انسٹنٹ بالی ووڈ نامی انسٹاگرام پر شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی، جس میں اس ویڈیو کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے شائقین کا ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی وجے پریڈ میں مرین ڈرائیو پر اکٹھا ہونے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Instagram @instantbollywood

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی ویڈیو 4 جولائی 2024 کو دی پرنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں بھی اس منظر کو 4 جولائی کو ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ممبئی کے مرین ڈرائیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے وجے پریڈ کا ہی بتایا گیا ہے، جسے دیکھنے کے لئے شائقین کی بہت بڑی تعداد بھی مرین ڈرایئو پہنچ گئی تھی۔ جس کو دیکھنے کے لئے لوگ صبح سے ہی مرین ڈرائیو پر جمع ہونے لگے تھے۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹ یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ The Print

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ممبئی کے مرین ڈرائیو میں اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل کی ریلی میں پہنچے لوگوں کا بتاکر شیئر کی جا رہی یہ ویڈیو دراصل 4 جولائی کو مرین ڈرائیو پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی وجے پریڈ کی ہے۔

Result: False

Sources
Instagram post by Instant Bollywood on 04 July 2024
Vdeo by Youtube Channel The Print on 04 July 2024
Reports published by Mykhel and News18 on 04 July 2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular