جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: عمارت پر ہونے والی بمباری کی اس ویڈیو کا تعلق...

Fact Check: عمارت پر ہونے والی بمباری کی اس ویڈیو کا تعلق ایران- اسرائیل تنازعہ سے نہیں ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Since 2011, JP has been a media professional working as a reporter, editor, researcher and mass presenter. His mission to save society from the ill effects of disinformation led him to become a fact-checker. He has an MA in Political Science and Mass Communication.

Claim

عمارت پر ہونے والی بمباری کی ایک ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ منظر ایران کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے حالیہ حملے کے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ 400 میزائل سے۔ ایرانی میزائل آئرن ڈوم کو فیل کر کے اسرائیل میں تباہی مچاتے ہوئے”۔

عمارت پر ہونے والی بمباری کی یہ ویڈیو کا تعلق ایران- اسرائیل تنازعہ سے نہیں ہے
Courtesy: Facebookخبردار لودھراں

Fact

عمارت پر ہونے والی بمباری والی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 31 جولائی 2023 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو او ڈی این نامی فیس بک پیج پر موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو روس کے ماسکو میں یوکرین کی جانب سے کئے گئے ڈرون حملے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/ODN

تحقیقات کے دوران ہمیں 30 جولائی 2023 کو اسی ویڈیو کے ساتھ سی این این اور این بی سی نیوز ویب سائٹس پر بھی شائع خبریں موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس میں بھی مذکورہ ویڈیو کو یوکرین کی جانب سے روس کی دارالحکومت ماسکو کی ایک عمارت پر کئے گئے ڈرون حملے کا بتایا گیا ہے۔ مزید ہم نے جب وائرل ویڈیو کا موازنہ خبروں میں شائع کی گئی ویڈیو سے کیا تو معلوم ہوا کہ دونوں ویڈیو کو ایک ہی مقام سے فلمایا گیا ہے۔

Courtesy: CNN

یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل کے حیفا پر حزب اللہ کی جانب سے کئے گئے حملے کی ہے یہ ویڈیو؟

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ عمارت پر ہونے والی بمباری کی یہ ویڈیو ایران کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے حالیہ حملے کی نہیں ہے بلکہ یہ ویڈیو جولائی 2023 میں یوکرین کی جانب سے روس کے ماسکو پر کئے گئے ڈرون حملے کی ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by ODN on 31 July 2023
Reports published by CNN and NBC News on 30 July 2023

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Most Popular