ہفتہ, دسمبر 21, 2024
ہفتہ, دسمبر 21, 2024

HomeFact CheckFact Check: میگبورو پیٹرول ٹینکر حادثے کی تصویر کو جےپور-اجمیر سڑک حادثے...

Fact Check: میگبورو پیٹرول ٹینکر حادثے کی تصویر کو جےپور-اجمیر سڑک حادثے کا بتاکر کیا گیا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جےپور-اجمیر ٹینکر حادثے کی تصویر۔

Fact
یہ تصویر لاگوس-عبادان ایکسپریس وے پر دسمبر 2020 کو ہوئے پیٹرول ٹینکر حادثے کی ہے۔

آج بتاریخ 20 دسمبر 2024 کی صبح اجمیر-جےپور نیشنل ہائیوے پر ایک گیس ٹینکر میں آگ لگنے کے باعث ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ زی راجستھان کی ایک رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں و 41 افراد شدید زخمی ہیں۔

اسی تناظر میں ایکس پر ایک صارف نے سڑک حادثے کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں سڑک پر ایک ٹینکر گرا ہوا نظر آ رہا ہے اور اس میں سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ صارف نے ہندی زبان میں کیپشن میں لکھا ہے کہ “جے پور کی سنگانیر اسمبلی میں اجمیر روڈ پر خوفناک حادثہ”۔

جےپور-اجمیر ٹینکر حادثے کی تصویر۔
Courtesy: X@jethanandani14

Fact Check/Verification

اس تصویر کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی استینڈرد نیوز نامی ویب سائٹ پر “جیگاوا ریاست کے ماجیہ ٹاؤن، میں ہوئے سڑک حادثے” سے متعلق شائع ایک آرٹیکل میں ہوبہو تصویر ملی، لیکن اس آرٹیکل میں اس تصویر سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئی تھی۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں گیٹی امیجز و عالمی پر بھی یہی تصویر موصول ہوئی۔ تصویر کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق 2 دسمبر 2020 کو اوگن ریاست کے میگبورو میں لاگوس-عبادان ایکسپریس وے پر پیٹرول سے بھرا ایک ٹینکر گر گیا تھا، جس کے باعث اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی تھی۔ لاگوس-عبادان ایکسپریس وے نائیجیریا کا سب سے مصروف ریاستی سڑک ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل تصویر جے پور-اجمیر ٹینکر حادثے کی نہیں بلکہ لاگوس-عبادان ایکسپریس وے پر 2020 میں ہوئے ایک حادثے کی ہے۔

Result: False

Sources
A report published by The Standard News 2months ago
Image found with Getty Images and Alamy on 2 December 2020

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular