Wednesday, April 16, 2025
اردو

Crime

ہمالیہ کمپنی کے مالک جہادیوں کی نہیں کررہے ہیں مالی امداد،فرضی دعویٰ وائرل

banner_image

بائی کاٹ کرو ہندؤں۔۔۔ یہ ہے ہمالیہ کمپنی کا مالک محمد مینال یہ اپنی کُل کمائی کا دس فیصد دےکر جہاد کو مدد کرتاہے۔ اس کمپنی کا کوئی سامان نہ خریدیں۔ 

دیپک کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

دیپک کے علاوہ دیگر کئی یوزر نے پہلے بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ تصویر کو شیئر کیا ہے۔درج ذیل میں آرکائیو لنک موجود ہیں۔

آکاش آر ایس ایس کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

Fact Checking/ Verification

 سوشل میڈیا پر ہمالیہ ڈرگس کمپنی کے حوالے سے وائرل دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ایکنامک ٹائمس پر شائع 20ستمبر 2020 کی ایک خبر میں وائرل تصویر ملی۔ جس کے مطابق وائرل تصویرمیں نظرآرہا شخص کی پہچان فلیپ ہیڈن کی شکل میں کی گئی ہے۔ جو ہیڈن کمپنی کے سی ای او ہیں۔

پھر ہم نے ہمالیہ ڈرگس کمپنی کے ویب سائٹ کو کھنگالا۔جہاں ہمیں پتاچلا کہ ہمالیہ کمپنی کے کوفاؤنڈر کا نام محمد منال  ہے۔ ویب سائٹ پر موجود جانکاری کے مطابق منال 1930 میں اتراکھنڈ کے دہرادون میں اس کمپنی کا بنیاد رکحا تھا۔

مزید سرچ سے پتاچلا کہ محمد منال1986 میں انتقال کرچکے ہیں۔اسطرح یہ دعوی کرنا کہ وہ اپنی آمدنی کا دس فیصد جہادیوں کو دیتے ہیں غلط ثابت ہوتا ہے۔

 سبھی تحقیقات کے باوجود ہمیں تسلی نہیں ملی تو ہم نے ٹویٹر ایڈوانس سرچ کیا۔اس دوران ہمیں ہمالیہ کمپنی کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں اس دعوے کو  سر سے خارج کرتے ہوئے غلط بتایا ہے۔

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتاہے کہ ہمالیہ کمپنی کے سی ای او کی تصویر کو سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیاہے۔ہمالیہ درگس کمپنی کے حوالے سے کیا گیا یہ دعویٰ کہ ”کمپنی اپنی آمدنی کا 10فیصد جہاد کودیتا ہے یہ سراسر غلط ہے۔

Result:False

OurSource

B:https://brandequity.economictimes.indiatimes.com/news/business-of-brands/himalaya-forays-into-mother-care-segment/54426470#:~:text=Philipe%20Haydon%20Herbal%20wellness%20and,turnover%20in%20two%20years%20time.

H:http://www.himalayaglobalholdings.com/abouthimalaya/milestones.htm

T:https://twitter.com/HimalayaIndia/status/1238470171754283008

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,795

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔