اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے ہاتھوں نیتن یاہو کو دہشت...

Fact Check: برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے ہاتھوں نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیئے جانے والے پوسٹر کی نقاب کشائی والی یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
برطانوی بادشاہ چارلس سوم نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ایک پوسٹر کی نقاب کشائی کی۔
Fact
ویڈیو ترمیم شدہ ہے اور دراصل بادشاہ چارلس سوم تاج پوشی کے بعد اپنی پہلی سرکاری تصویر کی نقاب کشائی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ ایک بڑے فریم کی نقاب کشائی کرتے ہیں، جس پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی تصویر بنی ہے اور اس کے اوپر نیچے انگلش میں لکھا ہوا ہے، ترجمہ: “دہشت گرد، نام: بنجامن نیتن یاہو، یہ دہشت گرد انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔ اسے جلد گرفتار کیا جائے”۔

ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “یورپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دے دیا۔ اس کے ایک بڑے پوسٹر کی گزشتہ روز نقاب کشائی کی گئی”۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے چارلس سوم والی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر تلاشا۔ جہاں ہمیں وائرل کلپ سے ملتی جلتی ویڈیو سی این این کے فیس بک اور ٹوڈیز شو نامی انسٹاگرام پر رواں برس کے مئی ماہ میں شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جسے دیکھنے پر معلوم ہوا اس ویڈیو میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم اپنی ہی تصویر کی نقاب کشائی کر رہے ہیں۔

Courtesy: FB/CNN

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں مذکورہ ویڈیو کے ساتھ 15 مئی 2024 کو ایسوسی ایٹ پریس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ تصویر برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کے بعد اپنی پہلی سرکاری تصویر کی نقاب کشائی کی ہے جو سرخ رنگ کا تھا، جس میں بادشاہ کو ویلشن گارڈز کی وردی میں دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کو جوناتھن ییؤ نامی آرٹسٹ نے بنایا تھا۔

Courtesy: AP

اس کے علاوہ یوٹیوب پر ہم نے مذکورہ پروگرام سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 14 مئی 2024 کو یوٹیوب پر طویل ویڈیو دی رائل فیملی چینل پر موصول ہوئی۔ جس کے 20 سکینڈ پر وائرل ویڈیو کے پہلے فریم کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، جس میں پیچھے کھڑا شخص چارلس سوم کو ریبن کھینچنے کی ترکیب بتاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ البتہ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ اصل ویڈیو کلپ کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دہشت گردی والا پوسٹر ترمیم کرکے لگایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ The Royal Family Channel

درج ذیل میں موجود گرافکس سے واضح فرق حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں نتن یاہو کو دہشت گرد بتانے والا پوسٹر انٹر نیٹ پر پچھلے 5 ماہ سے موجود ہے۔

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل کلپ ترمیم شدہ ہے، دراصل اس ویڈیو میں بادشاہ چارلس سوم تاج پوشی کے بعد اپنی پہلی سرکاری تصویر کی نقاب کشائی کر رہے ہیں۔

Result: Altered Media

Sources
Facebook post by CNN on 16 May 2024
Instagram post by Todays Show on May 15, 2024
Report published by AP on May 15, 2024
Video published by YouTube channel The Royal Family Channel on May 14, 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular