Monday, December 15, 2025

Crime

کشمیر کے مسلمان دکاندار کی پٹائی کا کیا ہے پورا معاملہ؟ یہاں پڑھیں

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Feb 14, 2025
banner_image

Claim

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جس میں اکثریت طبقے کے لوگ زعفرانی پرچم لئے دکانداروں سے لڑائی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو سے متعلق ایک فیس بک صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ ہماچل پردیش میں پیش آیا ہے جہاں کشمیر کے مسلمان دکانداروں پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے۔

 ہماچل پردیش میں کشمیری مسلمان دکانداروں پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے

Claim

کشمیر کے مسلمان دکانداروں پر کئے جارہے ظلم کا بتاکر شیئر کی جارہی ویڈیو کو ہم نے سب سے پہلے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 16 دسمبر 2024 کو سکھ وائس نامی فیس بک پیج پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو ہریانا کے کروکشیتر کا بتایا گیا ہے، جہاں گیتا جینتی میلے میں مسلمان دکانداروں کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ پیش آیا تھا۔

Courtesy: Facebook/Sikh Voice

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے “کروکشیتر میں مسلمان دکانداروں کی پٹائی” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 10 دسمبر 2024 کو اپلوڈ شدہ آج تک کے آفیشل ہریانہ تک یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق جموں کشمیر کے سرینگر سے تعلق رکھنے والے یونس احمد نامی دکاندار کو ہریانہ کے کروکشیتر میں گیتا جینتی میلے میں ہندوتوا تنظیم کے لوگوں نے تشدد کا شکار بنایا تھا۔ متاثرہ شخص نے اس معاملے میں پولس میں بھی شکایت کی ہے۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھی جا سکتی ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Haryana Tak

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ہماچل پردیش میں کشمیری مسلمان دکانداروں پر کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل ہریانہ کے کروکشیتر میں بین الاقوامی گیتا جینتی میلے میں پیش آئے واقعے کی ہے۔

Sources
Facebook post by Sikh Voice on 16 Dec 2024
Video report published by Haryana Tak on 10 Dec 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

RESULT
imagePartly False
image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,598

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage