Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بنگلورو میں بی ایس ایف پر حملہ، لاتعداد فوجی ہلاک۔
یہ ویڈیو جے پور-اجمیر شاہراہ پر گیس سلنڈر سے بھرے ٹرک کے ساتھ پیش آئےحادثے کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پاکستانی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ “بھارت کے بنگلورو میں بی ایس ایف (بارڈر سیکورٹی فورس) کی گاڑیوں پر حملے ہوئے ہیں، اس حملے میں لاتعداد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں زور دار دھماکے، دھواں اور آگ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس سے عام تاثر یہ دیا جا رہا ہے کہ یہ بھارتی فوجیوں پر ہوئے دہشت گرد حملے کی ہے۔

ہم نے سب سے پہلے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شیئر شدہ راجستھان نامی ریڈٹ ویب سائٹ پر ہوبہو ویڈیو موصول ہوئی۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ منظر راجستھان میں جے پور-اجمیر قومی شاہراہ پر ایل پی جی گیس سلنڈروں سے بھرے ایک ٹرک کے دوسری ٹرک سے ٹکرانے کا ہے۔

مزید تلاش کے دوران ہمیں یہی ویڈیو سچ بےدھڑک نامی فیس بک پر ایک ویڈیو رپورٹ میں موصول ہوئی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو جے پور-اجمیر ہائی وے کی ہے، جہاں سلنڈروں سے بھرے ٹرک میں زور دار دھماکہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں ایک افراد جاں بحق ہو گیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جے پور کے ڈوڈو علاقے میں 7 تاریخ کی رات کیمیکل ٹینکر اور ایل پی جی سلنڈر سے لدے ٹرک کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا تھا۔ حالانکہ موقع پر فائر فائٹرز کی ٹیم پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ حادثے میں زخمی ہوئے افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس کے علاوہ دی ہندو نے بھی اس حوالے خبر شائع کی ہے۔
وہیں راجستھان کےنائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پریم چند بیروا نے بھی موقع واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
البتہ یہاں قابل غور ہے کہ بی ایس ایف فوجی دستہ جو بنیادی طور پر بین الاقوامی سرحدوں پر تعینات ہوتا ہے، جبکہ بنگلورو ایک اندرونی شہر ہے اور بی ایس ایف کی گاڑیوں پر اس نوعیت کے بڑے حملے کی کوئی بھی خبر کسی بھی مستند بھارتی یا بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ نہیں کی ہے۔ اگر ایسا کوئی بڑا حملہ ہوتا تو یہ عالمی خبر بنتا۔ مستند خبر رساں اداروں اور حکومتی ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوتی۔ لہذا فوجی دستے پر بنگلورو میں حملے کا دعوی فرضی ثابت ہوتا ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو جس میں زور دار دھماکے دکھائے گئے ہیں، بنگلورو میں بی ایس ایف پر حملے کی نہیں ہے۔ یہ ویڈیو جے پور-اجمیر ہائی وے پر گیس سلنڈروں سے بھرے ٹرک اور کیمکل ٹینکر میں آگ لگنے اور پھٹنے کے ایک المناک سڑک حادثے سے متعلق ہے۔
Sources
Video post by Reddit on 08 Oct 2025
Report published by NDTV on 08 Oct 2025
Facebook post by Sach Bedhadak on 08 Oct 2025
Facebook post by Deputy Chief Minister – Rajasthan 08 Oct 2025
Mohammed Zakariya
August 19, 2025
Mohammed Zakariya
May 12, 2025
Mohammed Zakariya
May 9, 2025