Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اسرائیلی بحریہ نے یمن کی دارالحکومت صنعاء پر کئی حملے کئے ہیں۔
ویڈیو پرانی ہے اور صنعاء کے ایک گیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کی ہے۔
ایکس پر یمن کے صنعاء پر اسرائیلی بحریہ کے حملے کا بتاکر 9 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں آگ کی اونچی لپٹیں نکلتی ہوئی نظر آ رہی ہیں اور کچھ افراد بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ صارف کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے یمن کی دارالحکومت صنعاء پر کئی حملے کئے ہیں۔

ویڈیو کا آرکائیو لنک یہاں دیکھیں۔
ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے ایک کیفریم کو گوگل لینس کی مدد سے سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یمن کی وزارت اطلاعات کی جانب سے منظور شدہ الیمن الآن(یمن ناؤ) کے آفیشل ایکس ہینڈل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ لیکن یہ ویڈیو 4 ستمبر 2023 کو اپلوڈ کی گئی تھی۔ ساتھ ہی پوسٹ میں ویڈیو کے حوالے سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ ویڈیو صنعاء کے آیا گول چکر میں موجود المفراز اسٹیشن کی گیس ذخیرہ فیسیلٹی میں آگ لگنے کی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں یمن نیوز پورٹل پر اس حوالے سے 3 ستمبر 2023 کو شائع ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مشرقی صنعاء کے آیا گول چکر کے قریب موجود ایک مرکزی گیس اسٹیشن المفراز کے صحن میں گیس ٹینکر میں دھماکہ ہوا اور آگ گیس سیلینڈروں میں پھیل گئی۔


اس کے علاوہ عربک نیوز ڈاٹ سی این نامی ویب سائٹ پر 4 ستمبر 2023 کو اسی واقعے کے حوالے سے شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ صنعاء کے المفراز میں گیس ٹینکر میں شدید دھماکہ ہوا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گیس اسٹیشن کے نزدیک موجود رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد رہائشی زخمی ہوئے ہیں۔
رواں ماہ کی 17 تاریخ کو شائع ہونے والی الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا کے نزدیک پاور پلانٹ پر بمباری کی ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ صنعاء پر اسرائیلی بحریہ کی جانب سے کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل پرانی ہے اور صنعاء کے ایک گیس اسٹیشن میں ہوئے دھماکے کی ہے۔
Sources
X post by @ALyemennow on 04 Sept 2023
Reports published by Yemen News Portal and Arabic News.cn on 03 Sept 2023
Mohammed Zakariya
October 9, 2025
Mohammed Zakariya
May 12, 2025
Mohammed Zakariya
May 9, 2025