Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ منی پور دورے کو لے کر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ منی پور کے چوراچندپور کی ہے جہاں پی ایم مودی کی آمد کے ساتھ ہی تشدد بھڑک اٹھا اور مظاہرین نے گھروں کو آگ لگا دی۔

وائرل ویڈیو کے چند فریم کو ہم نے سب سے پہلے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان فریموں کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران یہی کلپ لال بائی سمتے نامی یوٹیوب چینل پر 7 ستمبر 2015 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوا۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یکم ستمبر 2015 کو منی پور میں اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب ریاستی اسمبلی نے زمین سے متعلق تین متنازعہ بل منظور کئے۔ بلوں کی منظوری کے بعد عوامی غصہ بڑھ گیا اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ چوراچندپور کے لمکا پولس اسٹیشن کے باہر لوگوں نے شدید احتجاج کیا کیونکہ یہ انکشاف ہوا کہ پولس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ایکسپائر آنسو گیس شیل استعمال کئے تھے۔

پھر ہم نے دونوں ویڈیو کا موازنہ کیا، جس سے ثابت ہوا کہ وائرل فوٹیج اور 2015 کی ویڈیو ایک ہی ہیں۔

2015 میں، منی پور اسمبلی نے تین متنازعہ بل منظور کئے تھے: پروٹیکشن آف منی پور پیپل بل 2015، منی پور لینڈ ریونیو اینڈ لینڈ ریفارمز(سیونتھ ترمیم) بل 2015، اور منی پور شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ(سیکنڈ ترمیم) بل 2015۔ ان کی منظوری نے ریاست بھر میں احتجاج کو جنم دیا تھا۔
ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے چوراچندپور پولس اسٹیشن کو آگ لگا دی تھی، پولس نے جوابی کاروائی کی اور اس میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے تھے۔
گیٹی امیجز کی ایک تصویر عین وہی منظر دکھاتی ہے جو وائرل ویڈیو میں نظر آ رہا ہے، جس سے یہ بات مزید واضح ہو جاتی ہے کہ یہ فوٹیج حالیہ نہیں بلکہ پرانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پنجاب کے سیلاب میں بچے کے اپنی ماں کی لاش کو نکالنے کی ہے یہ ویڈیو؟ حقیقت یہاں پڑھیں
نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ وائرل ویڈیو دراصل 2015 کے منی پور کے چوراچندپور میں ہونے والے مظاہرے کی ہے۔ اس ویڈیو کا موجودہ منی پور تشدد یا وزیراعظم مودی کے حالیہ دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لہٰذا سوشل میڈیا پر کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔
Sources
YouTube Video By @lalboisamte6283, Dated September 7, 2015
Report By Telegraph, Dated September 1, 2015
( اس آٹیکل کو انگلش سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے، جسے وسودھا بیری نے لکھا ہے)
Mohammed Zakariya
October 21, 2024
Mohammed Zakariya
April 3, 2023
Mohammed Zakariya
October 23, 2021