Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
یہ تصویر پہلگام حملے میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ کی ہے۔
نہیں، یہ تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
پہلگام حملے کے بعد ایک جوڑے کی تصویر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں ایک مرد زمین پر لیٹا ہوا ہے اور خاتون اس کے سینے پر ہاتھ رکھے ہوئے اداس نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر بھارتی نیوی کے لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ کی ہے، جنہیں پہلگام میں دہشت گردوں نے ہلاک کردیا۔
ایک فیس بک صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے”اِس تصویر نے بہت زیادہ دُکھی کردیا، کیا مِلا تمہیں اِس جوڑے کو جُدا کرکے، اِن کی اُمیدوں پر پانی پھیرکر اِن کی اولاد اور والدین کو دُکھ دیکر، واللہ انسانیت کو شرمسار کردیا تم نے، کِس سہارے یہ بہن اپنے شوہر کی لاش لیکر گھر پُہونچے گی، بہت افسوس ہو رہا ہے سینہ پھٹنے کو آرہا ہے اِس تصویرکو دیکھ کر”۔

نیوز چیکر کو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جوڑے کی وسیع میڈیا کوریج میں وائرل تصویر نہیں ملی۔ جس تصویر کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا تھا، اسے نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے سری نگر کے ایک اسٹرنگر سے حاصل ہونے کے بعد اپنی خبر میں شائع کیا تھا۔
نیوز چیکر نے اپنی تحقیقات کے دوران یہ تجزیہ کیا کہ وائرل تصویر کی اصل گرینی کوالٹی کے برعکس نئی تصاویر حد سے زیادہ ہموار تھیں و ان کا ٹیکسچر پینٹنگ جیسا لگ رہا تھا، جس سے ہمارے شک کو مزید تقویت ملی کہ یہ اے آئی سے تیارکردہ ہو سکتی ہے۔
پھر ہم نے اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ جس نے جوڑے کی اس تصویر میں 99.9 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیار کردہ مواد ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں، جبکہ سائٹ انجن کے مطابق بھی اس تصویر میں 99 فیصد اے آئی مواد ہونے کا امکان ہے۔


یہ بھی پڑھیں: یہ ویڈیو پہلگام حملے میں شہید ہوئے لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ ہمانشی کی نہیں ہے
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ اپنے شوہر نیوی افسر ونے نروال کی لاش کے قریب صدمے میں بیٹھی ہمانشی کی تصویر اے آئی سے تیار شدہ ہے۔ بتادوں کہ ونے کو پہلگام میں دہشت گردوں نے ہلاک کردیا تھا۔
Sources
Report published by Hindustan Times on 23 April 2025
Hive Moderation tool
Sight Engine tool
( اس آرٹیکل کو انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے کشل مدھوسودن نے لکھا ہے)
Mohammed Zakariya
April 30, 2025
Mohammed Zakariya
April 26, 2025
Mohammed Zakariya
April 26, 2025