Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ایکس پر بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران کی 19 سکینڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک صحافی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق بھارتی فوج کے افسران سے سوال کیا تو افسران بغیر جواب دیئے پریس کانفرنس سے باہر نکل گئے۔ صحافی نے بھارتی فوجی افسران سے جو سوالات کئے تھے وہ یہ ہیں۔ “آپ کس چیز سے ڈرتے ہو؟ فوج کس چیز سے ڈرتی ہے؟اس طرح کیوں بھاگ رہے ہیں؟”
ایکس اور فیس بک صارفین نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “آپ کس چیز سے ڈرتے ہو؟فوج کس چیز سے ڈرتی ہے؟اس طرح کیوں بھاگ رہے ہو؟؟” اعلیٰ” بھارتی فوجی افسران پہلگام حملے پر صحافیوں کے سیدھے سوالات سے فرار ہوگئے”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
نیوزچیکر نے وائرل ویڈیو کے کیفریم کو گوگل لینس پر کیا، اس دوران ہمیں صحافی مان امان سنگھ چھینا کا 25 مارچ 2025 کو شیئر شدہ ایک ایکس پوسٹ ملا۔ جس میں 22 اپریل کے پہلگام حملے سے پہلے ہی اس ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا۔
ویڈیو کے ساتھ انگریزی زبان میں کیپشن موجود ہے، جس کا ترجمہ ہے “چیف آف اسٹاف ویسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل موہت وادھوا بغیر کسی سوال کا جواب دیئے، پٹیالہ کرنل کا بیان پڑھ کر اپنے سینئر افسران کے ساتھ وہاں سے چلے گئے، ڈی جی پی نے بھی بیان پڑھ کر سنایا اور وہاں سے چلے گئے، لیکن کم از کم انہوں نے حالیہ دنوں میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیا ہے۔ فوج کو کس بات کا ڈر ہے؟”۔ یہاں سے بھی واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو مختلف واقعے کی ہے۔
اسی ویڈیو کو شرومنی اکال دل (ایس اے ڈی) کے رہنما بکرم سنگھ مجیٹھیا نے 25 مارچ 2025 کو انسٹاگرام پر اپلوڈ کیا تھا، جہاں مجیٹھیا نے کرنل پشپندر سنگھ باتھ اور ان کے خاندان کے لئے انصاف کے لئے ڈی جی پی سے مسلسل بے خوف سوالات کرنے پر مان امان سنگھ چھینا کی تعریف کی تھی۔
مزید سرچ کے دوران ہم نے متعلقہ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پنجاب پولس کے آفیشل انسٹاگرام اور گورنمنٹ آف پنجاب کے یوٹیوب چینل پر 25 مارچ 2025 کو کرنل باتھ کیس سے متعلق پریس کانفرنس کی لائیو چلائی گئی ویڈیو ملی۔ اس ویڈیو کے 3:26 سے 3:34 تک وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں یادو اور وادھوا کو صحافیوں کے سوالات کو نظر انداز کر اٹھ کر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حالانکہ یہ ویڈیو دوسرے اینگل سے فلمائی گئی ہے۔
ویڈیو میں صحافیوں کو صاف طور پر یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے “ہمیں یہ کہہ کر بلایا گیا تھا کہ پریس کانفرنس ہوگی”، “آپ صرف آکر، بیان پڑھ کر نہیں جا سکتے ہیں” اور “آپ کس چیز سے ڈرتے ہو؟ فوج کس چیز سے ڈرتی ہے؟”۔ یہی باتیں ہمیں وائرل ویڈیو میں بھی سنائی پڑ رہی ہیں۔ جس سے پتا چلتا ہے کہ پریس کانفرنس پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد کی نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں میں سبز رنگ کے پرچم کے ساتھ سبز رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس لوگوں کی اس ویڈیو کی کیا ہے پوری حقیقت؟ یہاں پڑھیں
کرنل باتھ کے ساتھ ہوئے حملے سے متعلق کیس کی دیگر تفصیلات یہاں اور یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
Sources
X post, Man Aman Singh Chhina, March 25, 2025
Instagram post by punjabpoliceind on March 25, 2025
Youtube video, Government Of Punjab, March 25, 2025
The Tribune report, March 25, 2025
(اس آرٹیکل کو انگلش سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے کُشل مدھوسودھن نے لکھا ہے)
Mohammed Zakariya
July 9, 2025
Mohammed Zakariya
May 26, 2025
Mohammed Zakariya
May 16, 2025