Crime
کیا پہلگام حملے کے مشتبہ دہشت گردوں کے خاکے میں بابر اعظم کا بھی جاری کیا گیا خاکہ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں
Claim
بھارت نے پہلگام حملے کے جن 3 مشتبہ دہشت گردوں کا خاکہ جاری کیا ہے، ان میں ایک بابر اعظم سے مل رہا ہے۔
Fact
نہیں، دعویٰ بےبنیاد ہے اور خاکہ اے آئی سے تیار کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین پہلگام حملے کے 3 مشتبہ دہشت گردوں کے خاکے شیئر کر رہے ہیں، جن میں ایک کا خاکہ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم سے مشابہت رکھتا ہے۔ گزشتہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد نے اپنی جان گنوا دی تھی۔ جس کے بعد سے بھارت و پاکستان کے مابین حالات کشیدہ ہیں۔ اسی تناظر میں سوشل میڈیا پر بھی صارفین طرح طرح کے فرضی پوسٹ شیئر کر رہے ہیں۔
اسی پیش نظر بابر اعظم کے خاکے کے ساتھ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کے جن 3 مشتبہ دہشت گردوں کا خاکہ جاری کیا ہے، ان میں ایک پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے چہرے سے مل رہا ہے۔
ایک فیس بک صارف نے خاکے والے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “لگتا ہے بھارتی سورماؤں پر پاک فوج سے زیادہ بابر اعظم حاوی ہے، تب ہی پہلگام حملے کے ذمہ داران کا اسکیچ بناتے ہوئے بابر اعظم کی شبیہہ بھی بنا بیٹھے اور اسے پبلک بھی کر دیا۔ ذرا سوچیئے، اگر ایک کرکٹر دشمن کے ذہنوں پر اس قدر حاوی ہے تو پاک فوج اور ہمارے ہتھیاروں کا خوف کس قدر ہوگا ان بنیوں پر”۔

Fact Check/Verification
ہم نے وائرل خاکے والی تصویر کا بغور تجزیہ کیا تو دائیں جانب بالائی میں انڈیا ٹوڈے لکھا ہوا نظر آیا۔ یہاں ہمیں ایک سراغ ملا۔ پھر ہم نے انڈیا ٹوڈے کے آفیشل سوشل میڈیا ہیںدل کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں انڈیا ٹوڈے کے آفیشیل فیس بک و ایکس ہینڈلز پر شیئر شدہ پوسٹ موصول ہوئے۔ دونوں ہی پوسٹ میں 3 افراد کا خاکہ دکھایا گیا ہے، لیکن اس میں بابر اعظم کا خاکہ موجود نہیں ہے، بلکہ ان کی جگہ پر ایک دوسرے شخص کا خاکہ موجود ہے۔

ساتھ ہی دونوں ہی پوسٹ کے ساتھ انگریزی زبان میں کیپشن لکھا ہے، جس کا ترجمہ ہے “سیکورٹی ایجنسیوں نے کشمیر کے پہلگام میں حملے کے پیچھے مشتبہ دہشت گردوں کے خاکے جاری کئے ہیں، جس میں 26 سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ تینوں دہشت گردوں کی شناخت آصف فوجی، سلیمان شاہ اور ابو طلحہ کے نام سے ہوئی ہے”۔ یہاں سے ہمیں شبہ ہوا کہ اصل خاکے کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
خاکے میں کی گئی ترمیم کے شک کو پختہ کرنے کے لئے ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز سائٹ انج کی مدد لی۔ سائٹ انجن نے اس تصویر میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے 99 فیصد ڈیپ فیک یا اے آئی سے تیار شدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں دہشت گرد سے بندوق چھیننے والے عادل کی لاش کی نہیں ہے یہ تصویر
Conclusion
اس طرح نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ پہلگام حملے کے مشتبہ دہشت گردوں کے جاری کردہ خاکے میں ترمیم کی گئی ہے اور پہلے خاکے کی جگہ بابر اعظم کا خاکہ لگاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Sources
Self Analysis
Facebook post by India Today on 23 April 2025
Sight Engine tool