Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
یہ ویڈیو مغربی بنگال کے مالدہ میں ہندوؤں کے ساتھ ہوئے تشدد کا ہے۔
یہ ویڈیو نگلہ دیش کے سلہٹ میں 2023 میں ہوئے احتجاج کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جس میں کچھ لوگ سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو کو مغربی بنگال کے مالدہ میں ہندوؤں کے ساتھ ہوئے تشدد کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ 26 مارچ کو مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے موتھاباڑی علاقے میں مسجد کے سامنے سے ایک جلوس نکلا تھا۔ جس کے خلاف اگلے دن احتجاج ہوا اور اسی دوران جھڑپ ہوگئی۔ ہجوم نے متعدد دکانوں، گاڑیوں اور گھروں پر حملہ کردیا۔ پولس کے مطابق حالات اب قابو میں ہیں۔
وائرل ویڈیو 38 سیکنڈ کی ہے، جس میں ایک پرتشدد ہجوم سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور وہاں سے گذرنے والی گاڑیوں کو آگ لگاتے اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ یہی نہیں ہجوم نے ایمبولینس کو بھی آگ کے حوالے کر دیا۔
ویڈیو کو ایکس پر ہندی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہے “بنگال کے مالدہ میں ہندوؤں کے خلاف ہوئے ظلم کا منظر اس ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹی ایم سی حکومت میں مسلم انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ اور ہندوؤں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے”۔
اس ویڈیو کو مزکورہ دعوے کے ساتھ فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔
مغربی بنگال کے مالدہ میں ہونے والے تشدد کا بتاکر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تحقیق کے لئے ہم نے کیفریم کی مدد سے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بنگلہ دیشی نیوز آؤٹ لیٹ پرتھم الو کے یوٹیوب اکاؤنٹ سے 27 نومبر 2023 کو اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ وائرل ویڈیو سے متعلق کچھ مناظر اس رپورٹ میں موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں مشعل جلوس کے دوران گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ لگا دی گئی۔ یہ مشعل جلوس بنگلہ دیش کی سیاسی جماعت بی این پی کی حمایت میں نکالا گیا تھا اور اس دوران سڑک پر کھڑی ایمبولینسوں سمیت کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔ یہ واقعہ شہر کے سبید بازار علاقے میں پیش آیا تھا۔
تحقیقات کے دوران ہمیں 26 نومبر 2023 کو پرتھم آلو کی ویب سائٹ پر شائع ایک رپورٹ بھی موصول ہوئی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے 26 نومبر کو سلہٹ کے سبید بازار علاقے میں مشعل جلوس نکالا تھا۔ مشعل جلوس جب شام سات بجے کے قریب سبید بازار چوراہے پر پہنچا تو کچھ لوگوں نے سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ آتشزدگی اور توڑ پھوڑ کے پیش نظر علاقے کے دکانداروں نے اپنی دکانیں بھی بند کر دی تھیں۔ تاہم بی این پی نے اس واقعے کے پیچھے اس وقت کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی سازش کو ذمہ دار بتایا تھا۔
اس کے علاوہ ہمیں اس سے متعلق رپورٹ سلہٹ مرر کی ویب سائٹ پر بھی ملی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 26 نومبر 2023 کو بی این پی کی جانب سے نکالے گئے مشعل جلوس کے بعد سبید بازار کے علاقے میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کا واقعہ پیش آیا اور وہاں کھڑی کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
تحقیقات کے دوران ہم نے گوگل اسٹریٹ ویو پر ویڈیو میں دکھائی گئے مقام کو بھی دیکھا۔ اس دوران ہمیں یہ جگہ بنگلہ دیش کے سلہٹ کے سبید بازار میں ہی ملی۔ جسے مندرجہ ذیل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ہماری تحقیقات میں ملنے والے شواہد سے یہ واضح ہے کہ مغربی بنگال کے مالدہ میں ہندوؤں کے ساتھ ہوئے تشدد کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل بنگلہ دیش کے سلہٹ کا ہے۔
Our Sources
Video Report by Prothom Alo YT account on 27th Nov 2023
Article Published by Prothom Alo on 26th Nov 2023
Article Published by Sylhet Mirror on 26th Nov 2023
اس آرٹیکل کو ہندی سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے ہندی ٹیم کے رنجے کمار نے شائع کیا تھا۔
Mohammed Zakariya
May 21, 2025
Mohammed Zakariya
April 22, 2025
Mohammed Zakariya
April 17, 2025