Fact Check
کیا اداکار سلمان خان نے بابری مسجد کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپے عطیہ کیا؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت
Claim
اداکار سلمان خان نے بابری مسجد کے لئے 10 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے۔
Fact
دعویٰ غلط ہے، سلمان خان کا وائرل ویڈیو اے آئی جنریٹڈ ہے۔
مغربی بنگال کے بھرت پور سے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے بابری مسجد کی تعمیر کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے بابری مسجد کے لئے 10 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں وہ بابری مسجد کی تعمیر کے لئے اپنی حمایت ظاہر کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک فیس بک صارف نے وائرل ویڈیو کے ساتھ لکھ ہے “سلمان خان نے بابری مسجد کے لیے 10 کروڑ روپیہ کا وعدہ کیا ہے ماشاءاللہ”۔

Fact Check/Verification
بابری مسجد کے لئے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے کی بات کرتے ہوئے سلمان خان کی وائرل ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے متعلقہ کیورڈز گوگل پر تلاش کیا، مگر ایسی کوئی مستند خبر نہیں ملی جو اس دعوے کی تصدیق کرے۔
سلمان خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کھنگالنے پر ہمیں ایک ویڈیو ملی جو وائرل ویڈیو سے کافی ملتی جلتی تھی۔ یہ ویڈیو 2 مئی 2025 کو ان کے آفیشل انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی۔ اس میں سلمان خان نے بالکل وہی ٹی-شرٹ پہنی ہوئی ہے جو وائرل ویڈیو میں نظر آ رہی ہے۔ تاہم اس ویڈیو میں وہ بابری مسجد کا کوئی ذکر نہیں کرتے۔ وہ صرف مراٹھی زبان میں مہاراشٹر ڈے کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں ہمیں کئی تضادات نظر آئے۔ مثال کے طور پر آواز اور ہونٹوں کی جنبش ایک دوسرے سے مختلف لگ رہی تھی۔ ویڈیو کو کئی بار زوم ان اور زوم آؤٹ بھی کیا گیا ہے۔ ان شواہد سے ہمیں ویڈیو کے اے آئی سے تیار کردہ ہونے کا شبہ ہوا۔
اے آئی ڈیٹیکشن ٹول ہائیو ماڈریشن نے ویڈیو میں 68 فیصد اے آئی مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اوریجین اے آئی نے وائرل ویڈیو میں موجود سلمان خان کے آڈیو کو 100 فیصد اے آئی سے تیار کردہ بتایا ہے۔

بابری مسجد کی تعمیر کے لئے سلمان خان کی جانب سے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے کے دعوے سے متعلق وائرل ویڈیو کے آڈیو کو ریزمبل اے آئی نے بھی جعلی قرار دیا ہے۔

Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ بابری مسجد بنانے کے لئے سلمان خان کے 10 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔ وائرل ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
Sources
Insta Post by Salman Khan on May 2, 2025
Hive Moderation
Aurigin.ai
Resemble.ai
(اس آرٹیکل کو ہندی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا، جسے جے پی تریپاٹھی نے لکھا ہے۔)