Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Crime
فیس بک پر 1منٹ 6 سیکینڈ کے ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملیشیاء میں 10 سال بعد حافظ قرآن کی لاش قبر میں محفوظ ملی۔ دراصل سیلاب آنے کی وجہ سے قبر کھل گئی تھی، جب لاش کو باہر نکالا گیا تو مردہ بالکل تازہ تھا۔
سوشل میڈیا پر آئے دن کچھ نا کچھ صارفین شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ان دنوں ایک ویڈیو شیئر کیا جا رہا ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ ملیشیاء مٰیں 10 سال بعد حافظ قرآن کی لاش قبر میں محفوظ ملی ہے۔ یہ بھی دعویٰ ہے کہ سیلاب کی وجہ سے قبر کو جب کھولا گیا تو لاش بالکل تازہ تھی۔ لوگ اس ویڈیو کو خدائی کرشما بتا کر بھی شیئر کر رہے ہیں۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو پچھلے کئی سالوں سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
حافظ قرآن کی لاش والے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں بیٹنگ سمبر نامی ویب سائٹ پر 23 جولائی 2018 کی انڈونیشئن زبان میں ایک رپورٹ ملی۔
ترجمہ کرنے پر پتا چلا کہ وائرل ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔ دراصل ویڈیو میں نظر آرہی لاش ایک دہشت گرد کی ہے۔ جس کا نام یاسر بن ثمرین ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں انڈو نیشین پولس کے آفیشل فیس بک پیج پر 24 جولائی 2018 کو اپلوڈ شدہ وائرل ویڈیو ملا۔ جس میں دی گئی جانکاری کے مطابق یہ لاش امام سمدرا کی نہیں ہے بلکہ یاسر بن ثمرین کی ہے۔ جو ایک دہشت گرد تھا اور بوگور، مغربی جاوا کے گنونگ سیندور جیل میں قید تھا۔ یاسر کی موت 17 جولائی 2018 ساؤتھ ٹینگرینگ ریجنل جنرل اسپتال میں بیماری کی وجہ سے ہوئی تھی۔
اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو پہلے بھی امام سمدرا کے حوالے سے وائرل ہو چکا ہے اور اب ملیشیا کے حافظ قرآن کی لاش بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے، جوکہ سراسر غلط ہے۔
نیوز بیزر پر یاسر بن ثمرین کے حوالے سے جانکاری دی گئی ہے۔ جس کے مطابق یاسر ایک ملزم تھا، جسے انڈونیشیاء کے گنونگ سیندور جیل میں قید رکھا گیا تھا۔ لیکن اس بیچ اس موت جیل میں ہی ہوگئی، اسی کی یہ لاش ہے، جسے سوشل میڈیا پر مختلف دعوے کے ساتھ وقفے وقفے سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا انڈونیشیاء میں ایک حافظ قرآن کو دفنانے کے بعد اس کی قبر روشنی سے پُر ہوگئی؟
نیوزچیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو ملیشیاء کا نہیں ہے بلکہ انڈونیشیا کا ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہی لاش حافظِ قرآن کی نہیں بلکہ یاسر بن ثمرین کی ہے۔ جسے دہشت گردی کے الزام میں جیل میں قید رکھا گیا تھا۔بتادوں کہ یہ قبر 10 سال پرانی بھی نہیں ہے اور نا ہی سیلاب کی وجہ سے یہ کھلی تھی۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
February 26, 2025
Mohammed Zakariya
November 15, 2023
Mohammed Zakariya
January 17, 2023