اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: کٹھوعہ میں فوجی جوانوں پر حملے، وکی لیکس و دیگر...

Weekly Wrap: کٹھوعہ میں فوجی جوانوں پر حملے، وکی لیکس و دیگر موضوع پر وائرل پوسٹ سے متعلق 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

اس ہفتے سوشل میڈیا پر جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں فوجی جوانوں پر ہونے حملے سے منسوب کرکے ایک تصویر شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ وکی لیکس کی جانب سے جاری کردی فہرست میں بی جے پی لیڈروں کے نام پر فرضی پوسٹ خوب شیئر کیا گیا۔ وہیں عجیب و غریب سمندری جانوروں کی ویڈیو و پنجاب میں سر عام قتل کی ویڈیو کو مذہبی رنگ دیا گیا۔ درج ذیل میں ان سبھی موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک پڑھ سکتے ہیں۔

کیا کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کے حالیہ حملے میں زخمی ہوئے فوجی جوانوں کی ہے یہ تصویر؟

زخمی پولس اہلکاروں کی ایک تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ جموں کشمیر کے کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں کے حالیہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے دو بھارتی فوجی جوانوں کی ہے۔ لیکن ہم نے اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا یہ تصویر جون 2016 میں سرینگر کے پانپور ہائیوے پر ہوئے حملے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا وکی لیکس نے برطانیہ کے خفیہ بینکوں میں رکھے بی جے پی رہنماؤں کے کالے دھن کی جاری کی فہرست؟

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وکی لیکس نے برطانیہ کے خفیہ بینکوں میں رکھے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے وزراء کے کالے دھن کی فہرست جاری کی ہے۔ہم نے جب اس کی تحقیقات کی تو معلوم ہوا کہ وکی لیکس نے ایسی کوئی فہرست جاری نہیں کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کیلئے لنک کلک کریں۔

گائے کی شکل والے سمندری جانور کی کیا ہے پوری تحقیقات؟

گائےکی شکل والے سیل جانور کے سمندر کنارے برآمد ہونے کا بتاکر ایک عجیب و غریم جانور کی ویڈیو خوب شیئر کی گئی ۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ مذکورہ جانور والی ویڈیو کو آرٹیفیشل انٹلی جینس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پوری تحقیقات پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

سرعام قتل کی اس ویڈیو کو کیوں مذہبی رنگ دے کر کیا جا رہا ہے شیئر؟

سرعام تشدد کی ایک ویڈیو کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ بھارت میں سڑک پر مسلم شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویڈیو میں نظر آرہے جس شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ مسلمان نہیں ہے۔ یہ معاملہ پنجاب کا ہے جہاں آپسی تنازعہ کی بنیاد پر جسپال نامی شخص کو چند لوگوں نے سرعام پیٹ پیٹ کر جاں بحق کردیا تھا۔ پورا فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا پولس گرفت میں نظر آنے والا نوجوان شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی اہلیہ پر نازیبا تبصرہ کرنے والا ملزم محمد احمد ہے؟

سوشل میڈیا پر پولس گرفت میں نظر آنے والے شخص کی تصویر کے حوالے سے دعوی کیا گیا کہ شہید کیپٹن انشومن سنگھ کی اہلیہ اسمرتی سنگھ کے سلسلے میں نازیبا تبصرہ کرنے والے محمد احمد کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں تحقیقات کی تو پتا چلا تصویر میں نظر آنے والے شخص کا نام محمد قاسم ہے، جسے دہلی کے حوز قاضی تھانے کی پولس نے اسنیچنگ معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ یہاں پڑھیں پوری تحقیقات۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular