اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckWeekly Wrap: حج کے دوران ہوئی اموات و دیگر موضوع پر 5...

Weekly Wrap: حج کے دوران ہوئی اموات و دیگر موضوع پر 5 مختصر فیکٹ چیک یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر اس ہفتے ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ جے پور میں لاؤڈ سپیکر پر کھلے عام مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں کو اکسایا گیا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی کے باعث ہوئی اموات سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ وہیں خاتون کو گھسیٹنے جانے کی ویڈیو کو دہلی کا بتایا گیا اور سگی بیٹی سے باپ کی شادی کا بتاکر ویڈیو شیئر کی گئی۔ ان سبھی وائرل ویڈیو سے متعلق 5 فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا جےپور میں کھلے عام لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کر کے مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جا رہی ہے نفرت؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت کے شہر جے پور میں لاؤڈ سپیکر پر کھلے عام مسلم مخالف تقاریر کی جا رہی ہیں اور ہندؤوں کو مسلمانوں کے خلاف اکسایا جا رہا ہے۔ جبکہ وائرل ویڈیو 8 ماہ پرانی ہے اور جے پور میں ایک روڈ ریج حادثے میں مارے گئے اقبال کے اہل خانہ کو اس وقت کی کانگریس حکومت کی طرف سے دیئے گئے معاوضے کے خلاف ہندو تنظیموں کی جانب سے کئے گئے مظاہرے کی ہے۔ مکمل فیکٹ چیک یہاں پڑھیں۔

کیا دہلی میں مظاہرہ کر رہی حاملہ خاتون کی ہے یہ ویڈیو؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جس میں ایک خاتون کو گھسیٹا جا رہا ہے، کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ خاتون حاملہ ہے اور یہ دہلی میں اپنی نوکری کے حق کیلئے احتجاج کر رہی تھی۔ تحقیقات سے پتا چلا کہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ گمراہ کن ہے اور یہ گجرات میں ٹیچر بحالی کو لےکر مظاہرہ کر رہی خاتون کی ہے۔ مکمل تحقیقات یہاں پڑھیں۔

کیا رواں سال حج کے دوران انتقال ہونے والے حاجیوں کی لاشوں کی ہیں یہ ویڈیو؟

حج 2024 میں سخت گرمی کے باعث انتقال ہونے والے حاجیوں سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں گاڑیاں حاجیوں کی لاشیں لے جاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ صارفین ویڈیو کو رواں سال کا بتا کر شیئر کر رہے ہیں جبکہ تحقیقات سے معلوم چلا کہ وائرل ویڈیو  کم از کم 4 برس پرانی ہے۔ مکمل رپورٹ یہاں پڑھیں۔

کیا مصر کے ایئرپورٹ پر ہونے والے طیارہ حادثے کی ہے یہ ویڈیو؟

بھیانک آتشزدگی کی ویڈیو کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ حادثہ مصر کے نیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ کے گرنے سے پیش آیا ہے۔ اس کی تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ ویڈیو 4 برس پرانی اور قاہرہ میں پیٹرول پائپ لائن میں ہوئے دھماکے کی ہے۔ پورا فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا ایک ہندو شخص نے اپنی ہی سگی بیٹی سے کی شادی؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ ایک ہندو شخص نے اپنی ہی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر اس سے زبردستی شادی کر لی۔ تحقیقات میں واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو حقیقت پر مبنی نہیں ہے بلکہ یہ ایک اسکرپٹیڈ ویڈیو ہے۔ مکمل فیکٹ چیک پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular