منگل, دسمبر 24, 2024
منگل, دسمبر 24, 2024

HomeFact CheckReligionسعودی عرب میں سنیما تقریب میں شامل ہونے کے نام پر بھیڑ...

سعودی عرب میں سنیما تقریب میں شامل ہونے کے نام پر بھیڑ کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ کیا جارہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سعودی عرب میں محمد بن سلمان السعود نے سنیما تقریب کا افتتاح کیا۔جہاں اسرائیلی ایڈلٹ فلم کو دکھائی گئی ہے۔یہ 50ہزار سنیما گھروں میں سے ایک ہے۔جس کا قرار 2030 تک رہےگا۔

Viral Video From Facebook

کیا ہے وائرل ویڈیو کے ساتھ پوسٹ؟

سعودی عرب کے مال کے باہر کی بھیڑ کے ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ تنویر شبو نے شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

Fact check / Verification

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقائق جاننے کےلیے ہم نے کچھ ٹولس کی مدد سے ویڈیو کےبارے میں سرچ کیا۔یوٹیوب پر کچھ ٹولس کی مدد سے ویڈیو کو تلاشا۔جہاں ہمیں 27اپریل 2019 کا ایک ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں عربی زبان میں لکھا تھا۔جب ہم نے اسے گوگل ٹرانسلیٹ کیا تو پتاچلا کہ سعودی عرب کے ایک مال میں 5ریال میں سامان کا آفر کا اعلان کیاگیا۔جس کی وجہ سے وہاں کے ہزاروں لوگوں نے مال کے اردگرد جمع ہوگئے۔

1st Finding

مذکورہ جانکاری سے پتاچلا کہ وائرل ویڈیو سنیما گھر کے باہر کا نہیں ہے۔پھر ہم نے کچھ عربی کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں المرصد اور مشاھد نامی عربی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ایک سال پرانی خبریں ملیں۔خبروں کے مطابق سعودی کے حفر الباطن نامی دکان کے باہر کا یہ ویڈیو ہے۔جہاں لوگ دوکان میں داخل ہونے کےلئے کوشش کررہے ہیں۔

سبھی تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو کا تعلق سنیماحال سے نہیں ہے۔بلکہ ایک حفرالباطن نامی دکان کے باہر کا ہے۔پھر ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں فتبینو نامی ویب سائٹ پر 28اپریل 2019 کا ایک عربی فیکٹ چیک ملا۔جس کے مطابق سعودی عرب کے حفرالباطن کےمال میں مفت سامان دینے کا اعلان لگا تھا۔جس کے بعد لوگوں کی بھیڑ وہاں جمع ہوگئ تھی۔اسی کا یہ ویڈیو ہے ناکہ سنیماگھر کے باہر مرد وخواتین اکٹھا ہوئیں ہیں۔

جب ہم نے حفرالباطن کو گوگل میپ پر تلاشا تو ہمیں پتاچلاکہ واقعی میں یہ شہر سعودی عرب میں ہے۔وہیں ہم نے سعودی میں رہ رہے کئی ہندوستانی لوگوں سے اس بھیڑ کی وجہ پوچھا تو بتایا کہ وہاں مہینے کے 23تاریخ سے لےکر دس دنوں تک بڑے بڑے مال میں آفر کا اعلان کیاجاتا ہے۔جہاں سے سامان لینےکےلئے ایک ساتھ لوگ جمع ہوتے ہیں۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو تقریباًڈیڑھ سال پرانہ ہے اور ویڈیو میں نظر آرہی بھیڑ سعودی عرب کے حفرالباطن کےدکان میں مفت سامان کا اعلان کیاگیا تھا۔جس کے بعد وہاں مرد وخواتین کی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔اس ویڈیو کو سنیماحال کے باہر کابتا کر عوام کو گمراہ کرنے کوشش کی گئی ہے۔

Result:FABRICATED

Our Sources

al-marsd:https://al-marsd.com/%D8%A8%D8%A7%D9%84%D9%81%D9%8A%D8%AF%D9%8A%D9%88-%D8%B2%D8%AD%D8%A7%D9%85-%D9%88%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D9%81%D8%B9-%D9%84%D8%B9%D8%AF%D8%AF-%D9%83%D8%A8%D9%8A%D8%B1-%D9%85%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%86/

Mashahed:https://mashahed.org/53083.html

fatabyyano:https://fatabyyano.net/%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D9%81%D8%B9-%D8%B1%D8%AC%D8%A7%D9%84-%D9%88%D9%86%D8%B3%D8%A7%D8%A1-%D9%81%D9%8A-%D8%A7%D9%81%D8%AA%D8%AA%D8%A7%D8%AD-%D8%A3%D9%88%D9%84-%D8%B3%D9%8A%D9%86%D9%85%D8%A7-%D9%81%D9%8A/

Googlemap:https://www.google.com/maps/place/Hafar+Al+Batin+Saudi+Arabia/@28.3351215,45.8262836,11z/data=!3m1!4b1!4m5!3m4!1s0x3fd740cea9fbbce7:0xa123ca0fe0255ab6!8m2!3d28.3784149!4d45.9627113

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular