Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت اور پاکستان تنازعہ کے پیش نظر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے، جس میں زمین پر بکھرے ملبے کی 8 سکینڈ کی ایک ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ منظر پاکستان کے جنات فورس کی جانب سے بھارت کے گجرات کے اڈانی ایئر پورٹ پر کئے گئے حملے کا ہے۔
گجرات کے اڈانی ایئر پورٹ پر کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس ٹول کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 8 جولائی 2021 کو شیئر شدہ لیس نیوز نامی ایکس ہینڈل پر موصول ہوا۔ جس میں اس ویڈیو کو دبئی پورٹ پر ہوئے ایکسپلوزن کا بتایا گیا ہے۔
پھر ہم نے کیفریم کے ساتھ دبئی پورٹ ایکسپلوزن کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق 8 جولائی 2021 کو شائع ہونے والی دی سن کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق ایکسپلوزن کا یہ منظر دبئی کے جبل علی پورٹ پرکنٹینر جہاز میں ہوئے دھماکے بعد زمین پر بکھرے ملبے اور آسمان میں نظر آرہے آگ کے شعلے کا ہے۔ اس حوالے سے دیگر خبریں یہاں اور یہاں پڑھی جاسکتی ہیں۔
پی آئی بی فیکٹ چیک نے بھی اس ویڈیو کو 9 مئی 2025 کو ڈیبنک کیا تھا، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ یہ ویڈیو 2021 کا ہے اور اس کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے زخمی پائلٹ کی یہ ویڈیو 6 برس پرانی ہے
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو بھارت کے گجرات کے اڈانی ایئر پورٹ پر پاکستان کے حملے کا نہیں بلکہ پرانی ہے اور دبئی کے جبل علی بندر گاہ پرکنٹینر جہاز میں ہوئے دھماکے کی ہے۔
Sources
X post by LesNews on July 8, 2021
Report published by The Sun on July 7, 2021
Mohammed Zakariya
May 23, 2025
Mohammed Zakariya
May 21, 2025
Mohammed Zakariya
May 20, 2025