Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کو پاکستان پر قبضے کی جھوٹی خبریں چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
گرفتاری کی یہ ویڈیو نومبر 2020 کی ہے پاکستان پر قبضے کی جھوٹی خبر چلانے سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے معروف ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کو کراچی سمیت پورے پاکستان پر قبضے کی جھوٹی خبریں شائع کرنے کے الزام میں آج یعنی (21 مئی) کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔

رواں ماہ کی 6 اور 7 تاریخ کی رات میں بھارت نے پاکستان پر آپریشن سندور کو انجام دیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر فرضی خبروں کا سیلاب آگیا۔ اب اسی تناظر میں ریپبلک ٹی وی کا 50 سکینڈ پر مشتمل ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں ریپبلک ٹی وی کے معروف اینکر ارنب گوسوامی پولس کی گاڑی کے اندر سے کچھ بولتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
پاکستان پر قبضے کی خبر چلانے کے الزام میں ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کی گرفتاری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسی ویڈیو کا طویل ورژن ریپبلک ورلڈ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 8 نومبر 2020 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوا۔
ویڈیو کے عنوان میں لکھا ہے “میری جان کو خطرہ ہے’: ارنب گوسوامی پر حملہ، جیل منتقل، وکلاء سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی”۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں 4 نومبر 2020 کو شائع ہونے والی دینک جاگرن کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کی گرفتاری سے متعلق لکھا ہے کہ ممبئی پولس نے ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو گرفتار کیا ہے۔ دراصل ارنب پر الزام تھا کہ ممبئی کے ایک انٹیریر ڈیزائنر انوے نائک کو خودکشی کے لئے اکسایا تھا۔ یہاں یہ واضح ہوگیا کہ وائرل کلپ پرانی ہے۔

مزید تصدیق کےلئے ہم نے گوگل پر “ریپلک ٹی وی اینکر ارنب گرفتار” کیورڈ سرچ کیا تو دی ہندو کی 22 مئی کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق کرناٹک کی ہائی کورٹ نے 21 مئی کو بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ اور ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کے خلاف انڈین یوتھ کانگریس (آئی وائی سی) کی طرف سے مبینہ طور پر کانگریس اور اس کے رہنما راہل گاندھی کو “جھوٹی” معلومات کے ذریعے بدنام کرنے کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی پہلی معلوماتی رپورٹس (ایف آئی آرز) پر روک لگا دی ہے۔

لہٰذا انٹرنیٹ پر ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کو پاکستان پر قبضے کی جھوٹی خبریں چلانے کے الزام میں گرفتار کئے جانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو پرانی ہے اور اس کا بھارت-پاکستان کے مابین چل رہے حالیہ تنازہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
Video report published by YouTube Channel Republic World on 08 Nov 2020
Report published by Dainik Jagran on 4 Nov 2020
Mohammed Zakariya
May 21, 2025
Mohammed Zakariya
May 20, 2025
Mohammed Zakariya
May 12, 2025