Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت اور پاکستان کے مابین تنازعہ کے بیچ سوشل میڈیا پر جنگی طیارہ حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “ہندوستانی رافیل طیارہ گرنے کے مناظر، ابھی تو ویڈیوز کی شروعات ہو رہی ہے، آہستہ آہستہ ہندوستان کی۔۔۔پوری دنیا کے سامنے لا رکھیں گے”۔

ہم نے رافیل طیارے کے گرنے کی ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 5 نومبر 2024 کو ایس ایس بی کریک ایگزام وائی ٹی نامی یوٹیوب چینل پر موصول ہوئی۔ جس کےساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق یہ بھارتی ایئر فورس کا مگ29 فائٹر جیٹ ہے جو حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

پھر ہم نے گوگل پر “آئی اے ایف مگ 29 فائٹر جیٹ کریش” کیورڈ تلاش کئے۔ اس دوران ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق این ڈی ٹی وی کی 4 نومبر اور انڈیا ٹوڈے کی 5 نومبر 2024 کی خبریں موصول ہوئیں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک مگ-29 جنگی طیارہ فلیٹ گھماؤ میں زمین کی طرف ٹکراتا ہوا اتر پردیش کے آگرہ کے قریب ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا، یہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تھا، حادثے میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خاتون پائلٹ کی اے آئی ویڈیو فرضی دعوے کے ساتھ وائرل
اس طرح آن لائن ملے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی جنگی طیارہ حادثے کی یہ ویڈیو تقریباً 7 ماہ پرانی ہے اور اس کا حالیہ بھارت-پاکستان تنازعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Sources
Video uploaded by YouTube channel SSBCrackExamsYT on 5 Nov 2024
Reports published by NDTV and India Today on 4/5 Nov 2024
Mohammed Zakariya
November 18, 2025
Mohammed Zakariya
October 14, 2025
Mohammed Zakariya
May 23, 2025