اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا سوئٹزرلینڈ کے بس اسٹینڈ پر موجود ہے یہ دلکش...

Fact Check: کیا سوئٹزرلینڈ کے بس اسٹینڈ پر موجود ہے یہ دلکش لائبریری؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ دلکش لائبریری سوئٹزرلینڈ کے بس اسٹینڈ پر موجود ہے۔
Fact
اس تصویر کو برلن میں مقیم یولیسس نام کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کیا ہے۔ حقیقت سے اس تصویر کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ایک دلکش لائبریری کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ لائبریری سوئٹزرلینڈ کے عوامی بس اسٹینڈ پر موجود ہے۔ ایک فیس بک صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “سوئٹزرلینڈ میں بس سٹینڈ پر موجود ایک پبلک لائبریری”۔

سوئٹزرلینڈ کے بس اسٹینڈ کا بتاکر شیئر کی جا رہی تصویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
Courtesy: FB/CSS Materials

Fact check / Verification

سوئٹزرلینڈ کے بس اسٹینڈ کا بتاکر شیئر کی گئی لائبریری کی تصویر کو ہم نے سب سے پہلے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں امر اے نامی لنکڈن ہینڈل سے شیئر کی گئی وائرل تصویر کے علاوہ دیگر تصاویر بھی ملیں۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق اس تصویر کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ امر نے اس تصویر کو بنانے کا کریڈٹ یولیسس کو دیا ہے۔

سرچ کے دوران ہمیں آرٹیٹکچر ناؤ نام کے انسٹاگرام پر7 اپریل 2023 کو شیئر شدہ وائرل تصویر کے ساتھ یولیسس کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل ملا۔ ہم نے جب یولیسس ڈاٹ اے آئی کے ہینڈل کو کھنگالا تو ہمیں 3 اپریل 2023 کو شیئر شدہ وائرل تصویر کے علاوہ اس سے ملتی جلتی کئی تصاویر ملیں۔ جسے سوشل میڈیا صارفین حقیقت سمجھ کر شیئر کر رہے ہیں۔ لیکن وائرل تصویر کے ساتھ واضح معلومات نہیں دی گئی ہے۔ پھر ہم نے یولیسس کے پروفائل کو پڑھا تو معلوم ہوا کہ وہ ایک ڈیجیٹل کرئیٹر ہیں۔

Instagram will load in the frontend.

مزید سرچ کے دوران ہمیں ڈیزائن بوم نام کی ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے حوالے سے ایک مضمون ملا۔ جس میں اس تصویر کو برلن میں مقیم ڈیجیٹل ڈیزائن اسٹوڈیو کا سب سے تازہ پروجیکٹ بتایا گیا ہے اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ ان تصویروں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کیا ہے۔

Courtsy: Designboom

یہ بھی پڑھیں: کیا ویڈیو میں نظر آرہی یہ حیرت انگیز مخلوق واقعی دنیا میں موجود ہے؟

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اس خیالی تصویر کو برلن میں مقیم یولیسس نام کے ڈیجیٹل اسٹوڈیو نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تیار کیا ہے۔ حقیقت سے اس تصویر کا سوئٹزرلینڈ کے بس اسٹینڈ پر موجود لائبریری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Altered Photo

Our Sources
Posted by @AMAR A. on Linkedin a week ago
Posted by @architecturenow on Instagram on 6 April 2023
Posted by @ulises.ai on Instagram on 3 April 2023
Report published by designboom on 11 April 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular