Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
ٹویٹر پر ایک صارف نے ایلون مسک کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں وہ عربی لباس میں نظر آرہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ ایلون مسک نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

Fact
ایلون مسک کی جس تصویر کو شیئر کرکے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ اسے جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ اس تصویر کو ایلون مسک نامی پیروڈی اکاؤنٹ سے مزاحیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا۔

پھر ہم نے تصویر کو اوپٹک اے آئی اور ناٹ نامی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

ایلن مسک نے اسلام قبول کیا ہے یا نہیں یہ جاننے کے لئے ہم نے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ یوٹیوب چینل فُل سینڈ پاڈ کاسٹ میں بات چیت کے دوران ایلون مسک نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ و ہ مذہبی نہیں ہیں۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دنیا کو کسی نا کسی نے تو بنایا ہے، اس پر ان کا یقین ہے۔ ایلن مسک کے ایک ٹویٹ کے جواب سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی مذہب پر عقیدہ نہیں رکھتے ہیں۔

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ ایلون مسک کی یہ تصویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے اور مسک نے اسلام قبول نہیں کیا ہے جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ فرضی ہے۔
Sources
Tweet by ElonMuskAOC on Sep 4, 2023
Image information on Optic AI or Not
Tweet by ElonMusk on 9 May 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
March 3, 2025
Mohammed Zakariya
April 17, 2024
Mohammed Zakariya
May 26, 2023