جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: امریکی ریاست الاسکا میں آئے زلزلے کا بتاکر پرانی ویڈیو...

Fact Check: امریکی ریاست الاسکا میں آئے زلزلے کا بتاکر پرانی ویڈیو وائرل

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
امریکی ریاست الاسکا میں آئے زلزلے کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو پرانی ہے اور حالیہ الاسکا میں آنے والے زلزلے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار 16 جولائی 2023 کو امریکہ کے الاسکا میں 7.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک گھر کے اندر کی ویڈیو گردش کر رہی ہے۔ جس میں ایک شخص زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی جلدی سے بچوں کو گھر سے باہر لےکر بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو امریکی ریاست الاسکا میں 7.3 شدت سے آئے زلزلے کی ہے۔ صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ “امریکی ریاست “الاسکا” میں 7.3 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے بعد سونامی کے خطرہ کا اعلان”۔

یہ ویڈیو حالیہ الاسکا میں آئے زلزلے کی نہیں ہے۔
Courtesy: Twitter @AsadMansoor222

اس ویڈیو کو عربی کیپشن کے ساتھ بھی متعدد صارفین حالیہ الاسکا زلزلے کا بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔

Courtesy: Twitter @AlainPersian

Fact Check/Verification

ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل ین ڈیکس کے ساتھ انگلش میں “ارتھ کوئک” کیورڈ سرچ کیا۔ اس عمل میں ہمیں وائرل ویڈیو سے متعلق لٹل تھنگس نامی ویب سائٹ پر 2022 کا ایک مضمون ملا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ وائرل ویڈیو کو وائرل ہاگ نام کے یوٹیوب چینل پر 5 دسمبر 2018 کو شیئر کیا گیا تھا۔

Courtesy: Little Things

وائرل ہاگ کی جانب سے شائع شدہ مذکورہ ویڈیو کی تفصیل کے مطابق یہ 30 نومبر 2018 کو الاسکا کے اینکریج میں آنے والے زلزلے کی ہے۔

Courtesy: YouTube/Viral Hog

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈبلو کے آر سی لوکل 12 کی جانب سے 2 دسمبر 2018 کو شائع ہونے والے مضمون میں ویڈیو کو الاسکا کے اینکریج کے رہنے والے جیسی ایلمور کے گھر کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: WKRC Local 12 

یہ بھی پڑھیں:  راجستھان: مگ 21 لڑاکا طیارہ حادثے کی پرانی تصویر وائرل

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ امریکی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نام پر وائرل ویڈیو گمراہ کن دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے۔ دراصل یہ ویڈیو 2018 میں الاسکا میں آئے زلزلے کی ہے، جسے ابھی شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: Partly False

Our Sources
YouTube video published by ViralHog on 5 December, 2018
Article published by WKRC Local 12 on 2 December, 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular