جمعرات, دسمبر 19, 2024
جمعرات, دسمبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: آسٹریلین اداکارہ کی ویڈیو عمران خان سے جوڑ کر کی...

Fact Check: آسٹریلین اداکارہ کی ویڈیو عمران خان سے جوڑ کر کی جا رہی ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل نٹورکنگ سائٹس پر ایک خاتون کی ویڈیو شیئر کی جا ہی ہے، جن کی ٹی شرٹ پر ایک شخص کی تصویر بنی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ویڈیو میں نظر آرہی خاتون امریکی اداکارہ ہے، جنہوں نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر والی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔ کچھ صارفین خاتون کو امریکی اینکر تو کچھ اداکارہ بھی بتا رہے ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “امریکی اینکر بھی مرشد کی فین ماشاءللہ۔ حافظ کو آگ لگانے والے کام ہوتے رہیں گے”۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact 

وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ویڈیو سے متعلق کوئی معتبر رپورٹس موصول نہیں ہوئی۔ پھر ہم نے وائرل پوسٹ کے کمنٹ کو غور سے پڑھا، جہاں ہمیں پٹواری اندھا نامی ایکس ہینڈل پر ایک صارف کا کمنٹ ملا۔ جس میں صارف نے لکھا تھا کہ یہ اینکر نہیں ہالی ووڈ اداکارہ کیتھرین لینگفرڈ ہے۔

Courtesy: X@truepakistani38

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھا تو اس پر گیٹی امیجز کا واٹر مارک نظر آیا۔ تب ہم نے گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر ایکٹریس کیتھرین لینگفرڈ واکنگ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں ہوبہو ویڈیو کا بہتر اور طویل ورژن ملا۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو کیتھرین لینگفرڈ کے لاس اینجلس کے ہالی ووڈ میں سلیبریٹی سائٹنگز جمی کامل لائیو شو میں شرکت کرنے کی ہے۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں جمی کامل لائیو کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 13 جون 2018 کو اپلوڈ شدہ آسٹریلین اداکارہ کیتھرین لنیگفورڈ کا انٹرویو بھی موصول ہوا۔ جس میں کیتھرین کی ٹی شرٹ پر بنی تصویر کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن اس تصویر کو کسی بھی طرح سے عمران خان کی تصویر بتانا مشکل ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹی شرٹ پر کسی گلوکار کی تصویر بنی ہے، جس نے ہاتھوں میں مائک پکڑ رکھا ہے۔

Courtesy: YouTubed/ 13 Jun 2018

مزید تصدیق کےلئے ہم نے گوگل پر “ایکس پی ایم آف پاکستان عمران خانس فین آسٹریلیائی ایکٹریس کھیترین لنیگفورڈ” کیورڈ تلاشا۔ لیکن یہاں بھی ہمیں ایسی کوئی معلومات موصول نہیں ہوئی جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون عمران خان کی مداح ہیں۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں جسٹ جاریڈ جونیئر نامی ویب سائٹ پر کیتھرین لینگفرڈ کے جمی کامل کو دئے گئے انٹرویو کے حوالے سے 13 جون 2018 کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق کیتھرین کی ٹی شرٹ پر انگریزی گلوکار، نغمہ نگار اور موسیقار ڈیوڈ بووی کی تصویر بنی ہے۔ جسے پہن کر کیتھرین نے جمی کامل کے لائیو شو میں شرکت کی تھی۔

Courtesy: Just Jared jr

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون امریکی اداکارہ یا اینکر نہیں ہے بلکہ آسٹریلین اداکارہ کیتھرین لینگفرڈ ہیں، اور ان کی ٹی شرٹ پر ڈیوڈ بووی کی تصویر ہے نا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی۔

Result: False

Sources
Video published by Getty Images on 12 Jun 2018
Video published by Jimmy Kimmel Live on 13 Jun 2018
A report published by Just Jared Jr on 13 Jun 2018


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular