Saturday, March 15, 2025

Fact Check

Fact Check: کیا اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کے لئے لگائے گئے کنٹینرز کی ہے یہ تصویر؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Dec 2, 2024
banner_image

Claim
یہ تصویر پاکستان کے اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کے لئے سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز کی ہے۔
Fact
نہیں، یہ تصویر پرانی اور یو ایس-میکسیکو کی سرحد پر لگائے گئے کنٹینرس کی ہے۔

قطار میں لگے کنٹینرز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔ جسے پاکستان کے اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کےلئے لگائے گئے کنٹینرز کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ 30 نومبر کو شائع ہونے والی وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو ڈی چوک پر مظاہرہ کے لئے ‘فائنل کال’ دی گئی تھی ۔یہ احتجاج عمران خان کی رہائی کو لےکر کیا گیا تھا۔ جسے روکنے کے لئے فوجی عملہ تعینات کیا گیا تھا اور سڑکوں پر کنٹینرز بھی لگائے گئے تھے۔ اب اسی تناظر میں قطار میں لگے کنٹینرز کی ایک تصویر اسلام آباد احتجاج سے جوڑ کر شیئر کی جا رہی ہے۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

اسلام آباد میں مظاہرین کو روکنے کے لئے لگائے گئے کنٹینرز کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر کو سب سے پہلے ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل تصویر کے ساتھ شائع 2022 کی متعدد میڈیا رپورٹس موصول ہوئی۔ 14 دسمبر 2022 کو شائع ہونے والی این بی سی نیوز ویب سائٹ کے مطابق قطار میں لگے کنٹینرز کی یہ تصویر یو ایس-میکسیکو سرحد کی ہے۔ تصویر کا کریڈٹ گیٹی امیجز کو دیا گیا ہے۔

Courtesy: NBC News

گیٹی امیجز کی ویب سائٹ پر مذکورہ کیورڈ سرچ کیا۔ جس میں بھی اس تصویر کو یو ایس-میکسیکو سرحد پر لگائے گئے شپنگ کنٹینرز کا بتایا گیا ہے۔ یہ تصویر 11 دسمبر 2022 کی ہے۔ کوچیس کاؤنٹی، ایریزونا، یو ایس میں کوروناڈو نیشنل میموریل پر امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر لگے ہوئے کنٹینرز ہیں۔

تصویر کے ساتھ فراہم کردہ مزید معلومات میں اے زیڈ سینٹرل کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ “امریکی حکومت اور ایریزونا کے ماہرین ماحولیات سبکدوش ہونے والے گورنر ڈوگ ڈوسی کی ریاست سے خریدے گئے شپنگ کنٹینرز کا استعمال کرتے ہوئے میکسیکو کے ساتھ ریاستوں کی سرحد کے حصوں کو دیوار سے بند کرنے کی جاری کوششوں کا مقابلہ کر رہے ہیں”۔ لہٰذا اس کا حالیہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر لگائے گئے کنٹینرز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مذکورہ تصویر کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ یہاں پڑھیں

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اس تصویر کا تعلق پاکستان کے اسلام آباد کی سڑکوں پر مظاہرین کو روکنے کے لئے لگائے گئے کنٹینرز سے نہیں ہے بلکہ یہ تصویر پرانی اور یو ایس-میکسیکو کی سرحد پر لگے شپنگ کنٹینرز کی ہے۔

Result: False

Sources
Reports published by NBC News and USTN on Dec 14, 2022
Image found on Getty Images


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,450

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage