Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارتی فلم میں دیوار پر چسپاں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر دکھائی گئی ہے۔
یہ جنوبی بھارتی فلم 'وارثو' کا ایک سین ہے اور اصل فلم میں عمران خان کی تصویر نہیں بلکہ ایک پینٹنگ موجود ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی ایکس صارف نے بھارتی فلم کے ایک سین کا 10 سیکنڈ پر مشتمل ایک کلپ شیئر کیا ہے۔ جس میں دیوار پر ایک تصویر نظر آرہی ہے، جسے پاکستانی سابق پی ایم عمران خان کا بتایا جا رہا ہے۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فلم کے ایک سین میں دیوار پر سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تصویر چسپاں کی گئی ہے۔
صارف نے تصویر کے ساتھ موجود کیپشن میں لکھا ہے “انڈین فلم میں دیوار پر خان کی تصویر جلوہ ہے ہمارے خان کا”۔

ہم نے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ لیکن ہمیں کوئی معتبر نتائج فراہم نہیں ہوئے۔ پھر ہم نے ویڈیو میں نظر آرہے اداکار کی تصویر کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تبدیل کیا اور اسے گوگل پر تلاش کیا۔ جہاں معلوم ہوا کہ یہ اداکار سرتھ کمار ہیں۔
مزید تحقیق میں ہمیں معلوم ہوا کہ یہ سین ایک ساؤتھ انڈین فلم ‘وارثو’ کا ہے، جس میں وائرل کلپ میں نظر آرہے اداکار نے ہیرو کے والد اور بزنیس مین کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس فلم میں تھلاپتی وجے مرکزی کردار میں ہیں۔ یہ فلم 2023 میں تمل زبان میں ریلیز کی گئی تھی۔
وائرل کلپ والے سین کو کھوجنے کے لئے ہم نے یوٹیوب پر فلم وارثو کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن یہ فلم ہمیں یوٹیوب پر نہیں ملی۔ البتہ امازون پرائم پر ہمیں اس فلم کا ہندی میں ڈب کیا گیا ورژن ملا۔ فلم کو بغور دیکھنے پر ہمیں یہی سین تقریباً 27 منٹ 10 سیکنڈ پر ملا۔ اس سین میں دیوار پر عمران خان کی تصویر نہیں بلکہ ایک ایبسٹریکٹ پینٹنگ ہے۔ وائرل کلپ اور فلم کے سین کے بیچ کئے گئے موازنے کو آپ نیچے موجود تصویر میں واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارتی فلم کے ایک سین میں نظر آئی دیوار پر لگی پاکستانی سابق پی ایم عمران خان کی تصویر کا بتاکر شیئر کی گئی کلپ ترمیم شدہ ہے۔ فلم کے اصل سین میں اس دیوار پر ایک ایبسٹریکٹ پینٹنگ موجود ہے۔
Sources
Slf analysis
A scene from the movie Virasu
Mohammed Zakariya
December 2, 2024
Mohammed Zakariya
November 12, 2024
Mohammed Zakariya
November 8, 2024