Tuesday, December 23, 2025

Fact Check

آسٹریا کی تصویر کو جموں کشمیر کے شوپین کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیاجارہاہے شیئر

Written By Mohammed Zakariya
Jan 12, 2021
banner_image

واہٹس ایپ بوٹ پر ہمارے ایک قاری نے برف کی چادر میں ڈھکےمکان کی تصویر بھیجی ہے۔ جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ تصویر جموں کشمیر کے شوپین کی ہے۔جو6 جنوری 2021 کی ہے۔

اس کے علاوہ جموں کشمیر کے کئی صحافیوں نے اس تصویر کوکشمیر کا بتاکر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔جس کےآرکائیو لنک درج ذیل میں موجود ہیں۔

اشرف وانی کے ٹویٹر پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

منیرحسین حرہ کے فیس بک پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

عرفان الحق کے پوسٹ کاآرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کو جب ہم نے ریورس امیج سرچ کیا تو ہمیں اسکرین پر کئی نتائج ملے۔جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔

پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔اس دوران ہمیں سوٹ نیٹ ،اسنو فارکاسٹ،پاؤڈر وائٹ ،اسنومیگزین اور ویئر ٹو اسکائی اینڈ اسنو بورڈ پر وائرل تصویر ملی۔جس کے مطابق برف سے ڈھکے مکان کی تصویر ہوچکر کے آسٹریا کی ہے۔

مذکورہ معلومات سے تسلی نہیں ملی تو ہم نے کچھ مخصوص ٹولس کی مددسے تصویر کو تلاش کرناشروع کیا۔تب ہمیں انسٹاگرامر نیوز ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے حوالے سے اصل جانکاری ملی۔ویب سائٹ کے مطابق اس تصویر کو میکس بروئنڈل (Max Bründl) نامی فوٹوگرافر نے کلک کیاتھا۔

پھر ہم نے انسٹاگرام پر میکس بروئنڈل کو سرچ کیاتو ہمیں اس کے پروفائل میں 4جنوری 2020کو اپلوڈ کی گئی وائرل تصویر ملی۔جس کے کیپشن میں میکس نے لکھا ہے کہ “ایک سال پہلے ان کےلئے یہ تصویر بہت ہی خاص تھی،جسے ہزاروں بار شیئر کیاجاچکاہے۔سب سے پہلے اس تصویر کو وزٹ آسٹریا نے 2019 میں پوسٹ کیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/B65Bd8HHRy5/?utm_source=ig_web_copy_link

وزٹ آسٹریا کے انسٹاگرام کو ہم نے کھنگالاتو ہمیں برف سے ڈھکے مکان کی تصویر ملی۔جس میں اس تصویر کا کریڈٹ میکس بروئنڈل کو دیا گیا ہے اور یہ تصویر آسٹریا کی ہی ہے۔آپ کو بتادوں کہ آسٹریا یورپ کا ایک ملک ہے۔اس تصویر کا جموں کشمیر سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

https://www.instagram.com/p/BsQCfAHAGBI/?utm_source=ig_web_copy_link

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتاہے کہ برف کی چادرسے ڈھکے گھر کی تصویر کشمیر کی نہیں ہے۔بلکہ یہ تصویر یورپ کے آسٹریا نامی ملک کی ہے۔اس تصویر کو غیرملکی فوٹو گرافر میکس بروئنڈل نے کلک کیا ہے۔

Result:MisplacedContext

Our Sources

Magazine:https://www.snowmagazine.com/news/snowfalls-for-french-ski-resorts-but-austria-still-beats-the-lot

W:https://www.wheretoskiandsnowboard.com/snowfeatures/austria-is-the-place-to-ski-right-now/

Snow:https://www.snow-forecast.com/whiteroom/snowfall-in-austria-and-the-eastern-alps-gets-ever-more-epic/

sot:https://www.sott.net/article/404538-Massive-snowstorms-continue-in-Austria-and-the-Northern-Alps-10-feet-of-snow-in-7-days-for-one-resort

Inshttps://instagrammernews.com/detail/2416841742608240919

Max:https://www.instagram.com/p/B65Bd8HHRy5/?utm_source=ig_web_copy_link

Visit:https://www.instagram.com/p/BsQCfAHAGBI/?utm_source=ig_web_copy_link

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,658

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage