جمعہ, جنوری 3, 2025
جمعہ, جنوری 3, 2025

HomeFact CheckFact Check: کنیڈا میں سردی کی شدت دکھاتی ایک لڑکی کی ویڈیو...

Fact Check: کنیڈا میں سردی کی شدت دکھاتی ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل، جانیں مکمل حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

ان دنوں دنیا کے مختلف ممالک میں منفی درج حرارت اور برفباری ہو رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو رہی۔ جس میں وہ سردی کی شدت کو دکھاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو کنیڈا کی ہے، جہاں ایک لڑکی گھر کے صحن میں برف پر گرم پانی ڈالتی ہے تو وہ برف میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

کنیڈا میں سردی کی شدت دکھاتی ہوئی لڑکی کی یہ ویڈیو وی ایف ایکس کی مدد سے تیار کی گئی ہے
Courtesy: X @rehman46043768

Fact

کنیڈا میں سردی کی شدت دکھاتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں رواں ماہ کی 19 تاریخ کو شیئر شدہ قوین چلسیا وی ایف ایکس نامی انسٹاگرام ہینڈل پر مذکورہ ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیو ملی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو کو کس طرح وی ایف ایکس کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں کرئیٹر خود اس ویڈیو کے طریقہ کار کو تفصیل سے بتائی ہوئی سنائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے”معاف کریں اگر میں نے آپ کو بیوقوف بنایا”۔ ساتھ ہی ‘وی ایف ایکس اور بی ہائنڈ دی سینز’ جیسے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے گئے ہیں۔

Courtesy: instagram @queenchelseavfx
Instagram will load in the frontend.

پھر ہم نے ان کے پروفائل کو دیکھا تو پتا چلاکہ قوین چلسیا وی ایف ایکس ایک ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ ہیں۔ انہوں نے رواں ماہ کی 11 تاریخ کو وائرل ویڈیو بھی شیئر کیا تھا۔ جس کے کیپشن میں ورلڈس لانگیسٹ آئیسکل اور ہیش ٹیگ وی ایف ایکس کا استعمال کیا گیا تھا۔

Instagram will load in the frontend.

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کنیڈا میں سردی کی شدت کو گرم پانی کے ذریعے دکھائے جانے والی ویڈیو وی ایف ایکس کی مدد سے بنائی گئی ہے، حقیقت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Conclusion

Sources
Instagram post by @queenchelseavfx on 19 Jan 2024


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular