Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
فیس بک پر یو این اے نیوز نے دو تصاویر شیئر کی ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ امریکی سنسد میں تشدد کے دوران ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کے بھکتوں کا کالا کھیل۔ یہ ہے حال دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کا ۔
فیس بک پر عمر فاروق نامی یوزر نے بھی آگزنی والی تصویر کوامریکہ میں ہورہے احتجاج سے جوڑ کر شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔
Fact Check/Verification
فیس بک پرامریکہ کے حوالے سے وائرل تصاویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلےیہ سرچ کیا کہ “آیا امریکہ کے پارلیمنٹ میں تشدد واقع ہوا ہے؟سرچ کے دوران ہمیں میڈیا رپوٹ سے پتا چلا کہ ٹرمپ کے حامیوں نے گزشتہ دنوں امریکہ کے کیپٹل ہل پرحملہ بول دیا تھا۔
مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ امریکہ کے کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت حملہ بول دیا جب ایوان میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی توثیق کا عمل جاری تھا۔جس میں 4افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
پھر ہم نےیو این اے نیوز کی جانب سے شیئر کی گئی دوسرے نمبر کی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں غیرملکی نیوز ویب سائٹ جی پی بی کی رپوٹ سےپتا چلا کہ یہ تصویر امریکہ کےکیپٹل ہل کی ہے۔جہاں ٹرمپ حامیوں نےبد ھ کے دن حملہ بولا تھا۔
Image :2
پھر ہم نے جب دوسری تصویر کو ریورس امیج کی مدد سے سرچ کیا تو ہمیں اسپٹنک نیوز ،ساؤتھ افریقہ ٹوڈے اور ٹی ٹی این نامی نیوز ویب سائٹ پر پہلی تصویر کے حوالے سےاکتوبر 2020 کی خبریں ملیں۔رپوٹ کے مطابق عمارت میں آگزنی کی تصویر سینٹرل ایشیاء کےکرگستان کے داروالحکومت بشکیک کی ہے۔جہاں احتجاجیوں نے وائٹ ہاؤس کا گھراؤ کرلیا تھا۔اسی دوران وہاں عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔جس کی یہ تصویر ہے۔آگزنی کی تصویر امریکہ کے وائٹ ہاؤس کی نہیں ہے۔
Image:1
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل تصاویر کے ساتھ کیاگیا دعویٰ گمراہ کن ہے۔اس کے ساتھ استعمال کی گئی دوتصاویر میں سے ایک امریکہ کے کیپٹل ہل کی ہے اور دوسری تصویر کرگستان کے داروالحکومت بشکیک کے وائٹ ہاوس کی ہے۔
Result: Misleading
Our Sources
ٖhttps://www.gpb.org/news/congress-electoral-college-tally-live-updates/2021/01/06/trump-downplays-insurrection-tells
https://tintaynguyen.com/nguoi-bieu-tinh-phong-hoa-dot-nha-trang-kyrgyzstan/1304136/
Video: Massive Fire Engulfs White House Amid Protests in Kyrgyz Capital
https://sputniknews.com/asia/202010061080678484-video-massive-fire-engulfes-white-house-amid-protests-in-kyrgyz-capital/
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.