Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں کچھ افراد کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دعویٰ ہے کہ ارجنٹینا کے گول کیپر نے قطر کی ایک مسجد میں اسلام قبول کرلیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں ایک صارف نے لکھا ہے “بریکینگ نیوز ،ماشاءاللہ ارجنٹائن کے گول کیپر نے اسلام قبول کرلیا”۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
ارجنٹینا کے گول کیپر کے اسلام قبول کرنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں جابر الحرمی نام کے ویری فائڈ ٹویٹر ہینڈل پر 4 دسمبر 2022 کو عربی کیپشن کے ساتھ شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو ارجنٹائن کے مداح کی ہے، جنہوں نے سوق وقف مسجد میں اپنے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
پھر ہم نے مذکورہ کیپشن کو کیفریم کے ساتھ گوگل پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اورینٹ ٹی وی نام کے یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے عنوان کے مطابق ارجنٹینا کے ایک فٹبال مداح کو اس کا دوست قطر کی ایک مسجد میں لے گیا، جہاں اس نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے ہمیں عربی میں شائع کئی میڈیا رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس میں وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص کو ارجنٹینا کا ایک مداح بتایا گیا ہے۔ کہیں بھی ان کے گول کیپر ہونے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹس آپ یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
فیفا کے آفیشل ویب سائٹ پر ارجنٹینا گول کیپر کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں تین گول کیپروں کی تصاویر ملیں، جو وائرل ویڈیو میں نظر آرہے شخص سے مختلف ہیں۔
پھر ہم نے ارجنٹینا کے تینوں گول کیپر کے آفیشل سوشل میِڈیا ہینڈلس کو کھنگالا۔ لیکن ہمیں کہیں بھی ان کے اسلام قبول کرنے کا ذکر نہیں ملا۔ سوشل میڈیا ہینڈلس یہاں، یہاں اور یہاں دیکھے جا سکتے ہیں۔
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ وائرل ویڈیو میں نظر آرہا شخص ارجنٹینا کا گول کیپر نہیں ہے، بلکہ ارجنٹینا کے ایک مداح کی ویڈیو ہے، جنہوں نے قطر کی ایک مسجد میں جاکر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Result: False
Our Sources
Tweet by @jaberalharmi on 4 Dec 2022
YouTube video uploaded by Orient TV on 5 Dec 2022
Report Published by stepagency-sy.net on 5 Dec 2022
fifa.com
Social handle of Argentina Goalkeepers ,gerorulli, francoarmani34, emi_martinez26
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.