Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا کی ٹوپی، قمیض اور شلوار پہنے ہوئے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، تصویر سے متعلق صارف کا دعویٰ ہے کہ اداکار ٹیکو تلسانیا مذہب اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔
ٹی وی9 بھارت ورش کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کامیڈِین ٹیکو تلسانیا کی پیدائش گجراتی خاندان میں ہوئی تھی، ٹیکو تلسانیا 200 سے زائد چھوٹی بڑِی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ اسی کے پیش نظر اب مسلم حلیے والی ایک تصویر فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر وائرل ہورہی ہے۔ جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹیکو تلسانیا دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔
فیس بک پر ایک صارف نے وائرل تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ”انڈیا کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیہ داٸرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں اللہ پاک ثابت قدم رکھے آمین”۔
مذکورہ دعوے کے ساتھ ٹیکو تلسانیا کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
فیس بک پر مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر کو کتنے صارفین نے پوسٹ کیا ہے، یہ جاننے کے لئے ہم نے کراؤڈ ٹینگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 3 دنوں میں 475 پوسٹ شیئر کئے گئے ہیں اور 305,974 فیس بک صارفین نے اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس تصویر کو ٹویٹر پر بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
Fact Check/Verification
بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا مذہب اسلام میں داخل ہو گئے ہیں، اس دعوے کے ساتھ وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے مذکورہ دعوے کے حوالے سے گوگل کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں خوش رنگ نامی یوٹیوب چینل پر وائرل تصویر سے ملتی جلتی ویڈیو ملی۔ جس میں ٹیکو تلسانیا کو سفید ٹوپی، قمیض شلوار اور کالے جیکٹ میں دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں تلسانیا سلام کا جواب وعلیکم السلام کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں، ویڈیو میں دی گئی جانکاری کے مطابق ٹیکو تلسانیا کا یہ حلیہ آئندہ آنے والے شو کا ایک کردار ہے۔
کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں شوبز اسٹار نامی ویب سائٹ پر وائرل تصویر کے حوالے سے ایک رپورٹ ملی۔ جس میں لکھا ہے کہ ٹیکو تلسانیا کا یہ حلیہ آئندہ آنے والے شو کا ایک کردار ہے، رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکو تلسانیا نے اپنے مذہب بدلنے سے متعلق کوئی بیان اب تک جاری نہیں کیا ہے۔
فلمی کمپنی شیمارو کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جنوری 2022 کو شیئر شدہ ٹیکو تلسانیا کا ایک انٹرویو ملا، جس میں تلسانیا کو بغیر داڑھی کے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ٹیکو ایک عام حلیے میں ہیں اور جو وائرل ہو رہا ہے وہ محض ان کے ایک کردار کا حلیہ ہے۔
مزید تحقیقات کے لئے ہم نے اداکار ٹیکو تلسانیا سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے وائرل تصویر کے سلسلے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ “یہ محض ایک ڈرامے کا کردار تھا، جس کے لئے میں نے یہ حلیہ اپنایا تھا۔ میں نے اسلام مذہب قبول نہیں کیا ہے اور جو بھی خبریں سوشل میڈیا پر اس سے متعلق گردش کر رہی ہیں وہ فرضی ہیں“۔
Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور کامیڈین ٹیکو تلسانیا کی مسلم حلیے والی تصویر کے ساتھ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا دعویٰ فرضی ہے۔ در اصل یہ تصویر ڈرامے کا ایک کردار ہے، جسے اب تبدیلی مذہب سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے۔
Result: False Context/Missing Context
Our Sources
YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=SpG-736RULA
Showbizstar:https://showbizstars.site/tiku-talsania-new-look-stunned-everyone/
Twitter:https://twitter.com/ShemarooEnt/status/1483688172458373120
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.