جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkکیا اِن غیر مسلموں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 تقریب کے دوران...

کیا اِن غیر مسلموں نے فیفا ورلڈ کپ 2022 تقریب کے دوران کیا اسلام قبول؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے آئے غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں عربی لباس پہنے ایک شخص اجتماعی طور پر لوگوں کو کلمہ پڑھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ ایک ٹویٹر صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “فیفا ورلڈ کپ دیکھنے آئے، 558 لوگ اسلام قبول کرتے ہوئے”۔

یہ ویڈیو فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے آئے غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی نہیں ہے۔

فیس بک پر متعدد صارفین نے ویڈیو میں نظر آرہے لوگوں کی مختلف تعداد بتائی ہے۔

Fact

فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے آئے لوگوں نے اسلام قبول کیا، اس دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ہوبہو ویڈیو حیات الایمان مائیشایا کیمانی نام کے یوٹیوب چینل پر بھی ملی۔ جسے 14 مارچ 2018 کو یوٹیوب پر اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ساتھ بھی جو جانکاری دی گئی، اس کے مطابق ویڈیو فلپائن کی ہے، جہاں 60 افراد پر مشتمل ایک جماعت نے سرعام مذہب اسلام قبول کیا تھا۔

اس کے علاوہ ہمیں 11 مارچ 2018 کو اسٹوریز آف نیو مسلمس نام کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ شدہ مذکورہ ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق قطر کے چلینجر کمپنی کے 60 غیر مسلموں کے مذہب اسلام میں داخل ہونے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy:Yotube/Stories of New Muslims

پھر ہم نے یوٹیوب پر ‘چلینجر قطر’ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں چلینجر قطر اور چلینجر ٹریڈنگ اینڈ کانٹریکٹنگ نامی یوٹیوب چینل پر26 اکتوبر 2019 کو اپلوڈ شدہ ویڈیو ملی۔ جسے غور سے دیکھنے پر ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے مناظر دیکھنے کو ملے۔ ذئل میں کیا گیا موازنہ دیکھ کر آپ فرق کرسکتے ہیں۔

جب ہم نے گوگل میپ پر چلینجر ٹریڈنگ اینڈ کانٹریکٹنگ قطر کیورڈ سرچ کیا تو وہاں بھی ہمیں کئی ایسی تصاویر ملیں، جسے وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جس ویڈیو کو قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے آئے غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کا بتایا جارہا ہے، وہ ویڈیو دراصل قطر کے چلینجر کمپنی کے 60 افراد کے 9 مارچ 2018 کو اسلام قبول کرنے کی ہے۔ حالیہ فیفا ورلڈکپ سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Partly False

Our Sources

YouTube Video Uploaded by HAYATUL IIMAAN MAISHA YA KIIMANI on 14 Mar 2018
YouTube Video Uploaded by Stories of New Muslims on 11 Mar 2018
YouTube Video Uploaded by Challenger T&C Qatar
Google maps

کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular