اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے کی نہیں ہے یہ تصویر

ادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے کی نہیں ہے یہ تصویر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

پاکستانی نیوز ویب سائٹ اور ٹویٹر ہینڈل پر ہیلی کاپٹر حادثے کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ “مقبوضہ کشمیر کے ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے، اسی کی یہ تصویر ہے۔

ادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے کی وائرل تصویر
ادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے کی وائرل تصویر

بتادوں کہ اس تصویر کو اسٹار ایشین نیوز نام کی ویب سائٹ نے اپنے انسٹاگرا، ٹویٹر اور فیس بک پر ادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے کا بتاکر شیئر کیا ہے۔

ادھم پور میں ہوئے ہیلی کاپٹر کے حادثے سے جوڑکر پاکستانی اردو نیوز ویب سائٹ اے آر وائی نیوز، ہمارا پوائنٹ اور مہر نیوز نے مذکورہ تصویر کے ساتھ خبر شائع کی ہیں۔

Fact Check/Verification

پاک مقبوضہ کشمیر کے ادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے سے جوڑ کر شیئر کی گئی تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر کئی میڈیا رپورٹس دیکھنے کو ملیں، جو کم از کم 4 سال پرانی تھیں۔

انڈیا ٹوڈے، ٹائمس آف انڈیا اور ایکنامک ٹائمس پر شائع 15 مارچ 2017 کی رپورٹس کے مطابق وائرل تصویر میں نظر آرہا ہیلی کاپٹر اترپردیش کے الہٰ آباد (پریاگ راج)میں ہوئے حادثے کا ہے۔ بتادوں کہ رپورٹ میں اس ہیلی کاپٹر کا نام آئی اے ایف چیتک بتایا گیا ہے۔ لیکن اس حادثے میں کسی کی بھی موت نہیں ہوئی تھی۔

مزید سرچ کے دوران ہمیں ڈی ڈی نیوز اور نیوز ایجنسی اے این آئی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وائرل تصویر ملی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اترپردیش کے الہٰ آباد کے بمرولی میں چیتک ہیلی کاپٹر ٹریننگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا، اسی کی یہ تصویر ہے۔ اس سے واضح ہو چکا کہ جس تصویر کو جموں کشمیر کے ادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے سے جوڑ کر شیئر کیا جا رہا ہے وہ دراصل 4 سال پرانی اور پریاگ راج کے بمرولی آئی اے ایف ہیلی کاپٹر حادثے کی ہے۔

وائرل اور اصل تصویر کا فوٹو شاپ کی مدد سے موازنہ کیا گیا ہے۔ جس سے آپ با آسانی دونوں میں تفریق کر سکتے ہیں۔

دی ہندو رپورٹ کے مطابق ستمبر 2021 کو جموں کشمیر کے ادھم پور میں ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا تھا۔ جس میں پائلٹ اور کو پائلٹ کی اموات ہوگئی تھی۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ جموں کشمیر کے ادھم پور ہیلی کاپٹر حادثے کے نام پر وائرل تصویر کم از کم 4 سال پرانی ہے۔ دراصل یہ تصویر اترپردیش کے الہٰ آباد کے بمرولی میں ٹریننگ کے دوران درپیش چیتک ہیلی کاپٹر حادثے کی ہے۔

Result : Misleading

Our Sources

IndiaToday

TimesofIndia

ANI Tweet

DDNews

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular