ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkجموں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے کی تصویر کو جنرل بپن راوت سے...

جموں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے کی تصویر کو جنرل بپن راوت سے منسوب کر کے کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر آرمی ہیلی کاپٹر اور سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔ حادثے کی شکار ہیلی کاپٹر کی اس تصویر کو انڈین ایئرفورس کے ہیلی کاپٹر ایم آئی17وی5 سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ جس میں جنرل بپن راوت سوار تھے۔ صارف نے ان تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے “بھارتی آرمی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا اور جنرل بپن راوت اپنی اہلیہ اور عملے سمیت ہلاک ہوگئے”۔

جموں آرمی ہیلی کاپٹر  حادثے کی تصویر کو جنرل بپن راوت سے منسوب کر کے کیا جا رہا شیئر
Courtesy: FB/rahimyarkhan.net

سی ڈی ایس جنرل بپن راوت جس انڈین ایئرفورس ہیلی کاپٹر ایم آئی 17وی5(آئی اے اف-17وی5 ہیلی کاپٹر) میں سوار تھے وہ 8 دسمبر کو حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے بعد سوشل نٹورکنگ سائٹس پر یک بعد دیگر ویڈیو اور تصاویر کو صارفین شیئر کر رہے ہیں۔ ان میں سے آرمی ہیلی کاپٹر اور سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی تصاویر بھی شا مل ہیں۔ ان تصاویر کو حالیہ ایم آئی17 وی 5 کریش سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔

جموں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے کی تصویر کو جنرل بپن راوت سے منسوب کر کے کیا جا رہا شیئر
Courtesy: FB/Kot Chutta

Fact Check / Verification

سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی تصویر ساتھ وائرل ہو رہی آرمی ہیلی کاپٹر کی تصویر کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ہیلی کاپٹر والی تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر انگلش میں”جے اینڈ کے چاپر کریش” لکھا ہوا نظر آیا ساتھ ہی وائرل تصویر سے متعلق متعدد پرانی خبروں کے لنک بھی فراہم ہوئے۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود ہے۔

Courtesy:sreen shot of google reverse image

سرچ کے دوران ہمیں این ڈی ٹی وی اور انڈیا ڈاٹ کام پر 24 اکتوبر 2019 کو شائع شدہ ہیلی کاپٹر حادثے والی وائرل تصویر کے ساتھ خبریں ملیں۔ رپورٹس میں دی گئی جانکاری کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش لینڈنگ کر نا پڑا تھا۔ اس حادثے میں ایک فرد زخمی بھی ہوا تھا۔

مذکورہ رپورٹ سے پتا چلا کہ وائرل تصویر پرانی ہے، جسے اب حالیہ حادثے سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ سرچ کے دوران ہمیں یہی تصویر اے این آئی نیوز ایجنسی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بھی ملا۔ جس میں بھی اس تصویر کو جموں کشمیر کے پونچھ کا بتایا گیا ہے، ہیلی کاپٹر کا نام ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی ایس بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کریش کے نام پر ملک شام کا پرانا ویڈیو کیا جا رہا ہے شیئر


Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے ساتھ آرمی ہیلی کاپٹر حادثے کی مذکورہ تصویر حالیہ تمل ناڈو کے کنور میں ہوئے ایم آئی-17 وی5 کی نہیں ہے، بلکہ اکتبور 2019 کی ہے اور جموں کشمیر کے پونچھ میں ہوئے کریش لینڈنگ کے دوران کی ہے۔


Result: Misleading

Our Sources

NDTv: (https://www.ndtv.com/india-news/army-chopper-crashes-in-jammu-and-kashmirs-poonch-some-officers-including-top-general-injured-2122012)

India.com: (https://www.india.com/hindi-news/india-hindi/emergency-landing-of-helicopter-carrying-army-commander-in-poonch-all-safe-3819432/)

ANI: (https://twitter.com/ANI/status/1187348016497221632)


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular