Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
گذشتہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر فرضی خبریں خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔ اسی تناظر میں فوجی گاڑی کے حادثے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جا رہی ہے، جس میں حادثے کی شکار ایک فوجی گاڑی اور کچھ فوجی جوان نظر آ رہے ہیں اور اس کے آس پاس کچھ روتی ہوئی عورتیں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ فوجی گاڑی سے ہوئے اس حادثے میں 6 معصوم سکھ عورتیں اور بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “6 معصوم سکھ خواتین اور بچوں کو بھارتی فوج کے قافلے نے ہلاک کر دیا جو پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان سرحد کی طرف بڑھ رہا تھا۔ واقعے کے بعد کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈرائیور بہت زیادہ نشے میں تھا”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
فوجی گاڑی کے حادثے کی اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس کے کیفریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں مہراج ملک-انقلاب نامی یوٹیوب چینل پر 17 اپریل 2025 کو شیئر شدہ ایک ویڈیو ملی۔ یہ ویڈیو وائرل ویڈیو سے کچھ طویل تھی، حالانکہ ویڈیو کے شروعات میں ہوبہو مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی موجود کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رافع آباد کے ہادی پورا میں فوجی گاڑی اور بائک حادثے کا شکار ہو گئی۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں جموں لداخ وژن کے یوٹیوب چینل پر بھی 17 اپریل 2025 کو اپلوڈ شدہ اسی ویڈیو کا مزید طویل ورژن موصول ہوا۔ اس میں وائرل ویڈیو والے مناظر موجود ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق بارہمولہ کے رافع آباد کے ہادی پورا علاقے میں سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے ایک فوجی گاڑی، ایک کار اور ایک بائک حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ سبھی زخمی افراد کو علاج کے لئے جی ایم سی بارہمولہ میں بھرتی کرایا گیا تھا۔
یہاں سے یہ واضح ہوا کہ یہ ویڈیو پہلگام حملے سے پہلے کی ہے اور اس حادثے میں کسی کی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ہے۔
تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اس حادثے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کشمیر گلوری نامی ویب سائٹ پر اس حوالے سے 16 اپریل 2025 کو شائع رپورٹ ملی۔ اس رپورٹ کے مطابق بھی بارہمولہ کے ہادی پورا کے ڈگری کالج کے نزدقریب سڑک پر پھسلن کے باعث یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ جن میں 2 افراد کو زیادہ چوٹیں آئی تھیں اور 2 کو ہلکی پھلکی۔
اس طرح نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ پہلگام حملے سے پہلے ہوئے فوجی گاڑی کے حادثے کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔
Sources
Video published by YouTube channels Jammu Ladakh vision and Mehraj Malik-Inquilab on 17 April 2025
Report published by The Kashmir Glory on 16 April 2025
Mohammed Zakariya
May 5, 2025
Mohammed Zakariya
May 1, 2025
Mohammed Zakariya
April 26, 2025