Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت میں خالصتان تحریک کے جوانوں کی جانب سے بھارتی فوج پر کئے گئے حملے کی ویڈیو۔
ویڈیو پرانی اور پنجاب کے ہل والا میں بھارتی فوج کی گاڑی میں لگی آگ کی ہے۔
پہلگام حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین بھارت مخالف طرح طرح کے فرضی پوسٹ شیئر کر رہےہیں۔ اسی تناظر میں بھارت میں خالصتان تحریک کے جوانوں کی جانب سے بھارتی فوج پر کئے گئے حملے کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں فوجی ٹرک میں آگ لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ صارفین نے کیپشن میں لکھا ہے “بھارت میں خالصتانی تحریک کے جوانوں کا بھارتی فوج پر حملہ”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو 6 مئی 2023 کو شیئر شدہ ودت شرما نامی ایکس ہینڈل پر موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ فوجی جوان کی گاڑی میں لگی آگ پر جوان قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پھر ہم نے گوگل لینس پر “فوج کے ٹرک میں لگی آگ”، “قابو پانے کی کوشش کرتے جوان” کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں 4 مئی 2023 کو شائع ہونے والی امر اجالا کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں وائرل ویڈیو کے اسکرین شارٹ کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
امر اجالا کے مطابق پنجاب کے ہل والا میں فوجی مشقوں کے قافلے میں شامل ٹرک میں لگی آگ کی ہے۔ یہ حادثہ لدھیانہ فیروز پور قومی شاہراہ پر پیش آیا تھا۔ اس حادثے میں کسی فوجی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، جبکہ تیز ہواؤں کی وجہ سے لگنے والی آگ سے فوج کے ٹرک میں رکھے سامان کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ ٹرک کے سلینڈر کے سڑک سے گھسنے کو آگ لگنے کی ابتدائی وجہ بتایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی گاڑی کے حادثے کی ویڈیو کو پہلگام حملے سے جوڑکر کیا جا رہا ہے شیئر
اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو بھارت میں خالصتان تحریک کے جوانوں کے بھارتی فوج پر کئے گئے حملے کی نہیں ہے بلکہ پرانی اور پنجاب کے ہل والا میں فوجی مشقوں کے قافلے میں شامل ٹرک میں لگی آگ کی ہے۔
Sources
X post by @TheViditsharma on 6 May 2023
Report published by Amar Ujala on 4 May 2023
Mohammed Zakariya
May 26, 2025
Mohammed Zakariya
May 16, 2025
Mohammed Zakariya
May 9, 2025