Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
فیس بک پر فوج کی گاڑی پر حملے کی ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی گئی کہ سرحد پر جاتی ہوئی فوج کی گاڑی پر بھارتی عوام نے حملہ کر دیا ہے۔ ایک منٹ کی اس ویڈیو میں مشتعل ہجوم کو گاڑی کے شیشے توڑتے ہوئے اور سامان لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ موجود کیپشن میں لکھا ہے کہ “بھارت میں اس وقت بھارتی عوام فوج کے سخت خلاف ہوئی ہے- بارڈر پر جاتی ہوئی فوج پر لوگوں کا حملہ، عوام نے گاڑیوں سے سازو سامان یہ کہتے ہوئے لوٹ لیا کہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں پر عیاشی کرتے ہو اور ہمیں سیکیورٹی بھی نہیں دے سکتے”۔
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل ویڈیو کی تحقیق کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے کیفریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں آئی کریکونائز ایلام اسٹیٹ نامی یوٹیوب چینل پر 4 مئی 2009 کو اس حوالے سے شائع ایک ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے شروعات میں 2 مئی 2009 کی تاریخ لکھی دکھائی گئی ہے۔
ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ “تمل حامی قوم پرست پیریار دراویدار کزگم سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے مبینہ طور پر سری لنکا میں اسلحہ لے جانے والے بھارتی فوج کے ٹرکوں کے قافلے پر حملہ کیا۔ حملے میں پانچ ٹرکوں کو نقصان پہنچا۔ چنئی کے ذرائع نے بتایا کہ ٹرکوں میں مارٹر گولے ملے ہیں”۔
تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس برائے امن و امان نے اس دعوے کی تردید کی اور بتایا کہ فوجی اہلکارمحض حیدرآباد میں ہوئے تربیتی پروگرام سے واپس آرہے تھے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں تمل ناڈو ویڈیو نامی یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کا طویل ورژن ملا، جسے 3 مئی 2009 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس میں بھی بتایا گیا ہے کہ پی ڈی کے کارکنان نے فوجی ہارڈویئر سری لنکا کو پہنچانے کے الزام میں فوجی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
اس حوالے سے ہمیں دی نیو انڈین ایکسپریس پر شائع ایک رپورٹ بھی موصول ہوئی۔ اس رپورٹ کے مطابق سری لنکا کو ہتھیار سپلائی کرنے کے شک میں پی ڈی کے اور ‘ایم ڈی ایم کے’ کارکنان نے چار فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: فوجی گاڑی کے حادثے کی ویڈیو کو پہلگام حملے سے جوڑکر کیا جا رہا ہے شیئر
اس طرح نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ 2009 کی ایک ویڈیو کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سرحد پر جاتی فوجی گاڑی پر بھارتی عوام کی جانب سے کئے گئے حملے کا بتاکر شیئر کیا گیا ہے۔
Sources
Video published by YouTube channels ICrecognizEelamState and TamilnaduVideo on 3,4 May 2009
Report published by The Indian Express on 16 May 2012
Mohammed Zakariya
May 26, 2025
Mohammed Zakariya
May 16, 2025
Mohammed Zakariya
May 9, 2025