اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkمیجر جنرل آصف غفور نے عمران خان باجوا کے خلاف بولنے پر...

میجر جنرل آصف غفور نے عمران خان باجوا کے خلاف بولنے پر متنبیہ کیا؟

پاکستانی فوج کے میجر جنرل آصف غفور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ اس ویڈیو میں آصف غفور عمران خان کو دھمکی دے رہے ہیں۔

ایک فیس بُک پیج چیزی باچیاں نے آصف غفور کی ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘بریکنگ نیوز آصف غفور نے پریس کانفرنس طلب کر کے کہا کہ عمران خان اگلی بار باجوا کے خلاف کچھ بھی بولا تو میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا’۔

ویڈیو کا آرکائیو لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

نیوز چیکر نے مکمل ویڈیو کو دھیان سے سُنا تو معلوم ہوا کہ آصف غفور نے عمران خان سے متعلق ذکر نہیں کررہے ہیں۔ اس کے برعکس انہوں نے پستون تحفظ مومنٹ سے متعلق سوالات اُٹھائے ہیں۔ یہاں یہ بات صاف ہوئی کہ ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ وائرل گیا ہے۔

اس کے بعد ہم نے اس ویڈیو کا مکمل ورژن ڈھونڈنے کے لیے ویڈیو کو اِنوڈِ ٹول کی مدد سے کیفریمز میں تقسیم کیا، اور ان میں سے ایک کیفیرم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔

سرچ کے دوران ہیں یہی ویڈیو 24 نیوز ایچ ڈی کے یوٹیوب چینل پر ملی، جو دراصل 29 اپریل 2019 کو اپلوڈ کی گئی ہے۔ یہاں یہ بات صاف ہوئی کہ ویڈیو اصل میں 2019 کی ہے اور ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آصف غفور نے پی ٹی ایم کو بے نقاب کیا۔   

آصف غفور عمران خان
Courtesy: Screengrab from 24 News HD

اس کے بعد ہم نے مزید کیفرمز کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں اسی ویڈیو کا فل ورژن ملا، جس میں آصف غفور صحافیوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ اس مکمل ویڈیو میں بھی آصف غفور نے عمران خان کا ذکر نہیں کیا ہے۔ فُل ویڈیو میں میجر جنرل غفور ملکی سیکورٹی اور پی ٹی ایم سے متعلق بات کررہے ہیں اور آخر پر صحافیوں کی طرف سے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔

مکمل ویڈیو کا لنک آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھٰ پڑھیں: کیا آصف غفور نے پاکس میں مارشل لاء نافذ کرنے کا اعلان کردیا؟

Conclusion

ہماری تحقیقات میں یہ بات صاف ہوئی کہ آصف غفور کی وائرل ویڈیو میں انہوں نے عمران خان کو دھمکی نہیں دی ہے اور ویڈیو دراصل 2019 کی ہے، اس وقت عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔

Result: Missing Context

Our Sources

YouTube video by 24 News HD, Dated April 29, 2019
YouTube video by SAMAA TV, Dated April 29, 2019


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Most Popular